Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
432 - 736
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ کہنے کا ثواب
(۱۲۱۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ذر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے مجھ سے فرمایا ،'' کیا میں تجھے اللہ عزوجل کے پسندیدہ کلام کے بارے میں نہ بتاؤں؟'' میں نے عرض کیا ،''یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ( جی ہاں!)مجھے اللہ عزوجل کے پسندیدہ کلام کے بارے میں بتائیے ۔'' آپ نے ارشادفرمایا،'' بیشک اللہ عزوجل کا پسندیدہ کلام یہ ہے
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
تر جمہ : اللہ عزوجل پاک ہے او رسب خوبیوں سراہا ۔''

     ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی با رگاہ میں سوال کیا گیاکہ ''سب سے افضل کلام کونسا ہے؟'' ارشادفرمایا،'' وہ جسے اللہ عزوجل نے اپنے ملائکہ او ر بندوں کے لئے خاص کرلیا اور وہ
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
ہے ۔''
(صحیح مسلم، کتاب الذکرو الدعا ء باب فضل سبحا ن اللہ وبحمدہ ، رقم ۲۷۳۱، ص ۱۴۶۱ )
(۱۲۱۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جو
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
پڑھتاہے اس کے لئے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔''
(مجمع الزوائد ،کتا ب الاذکار باب ماجاء فی سبحان اللہ وبحمدہ وماضم معھا، رقم ۱۶۸۷۵ ،ج۱۰ ،ص ۱۱۱)
(۱۲۲۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جو
'' سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ
عظمت والا اللہ عزوجل پاک ہے او ر سب خوبیوں سراہا۔''پڑھتاہے اس کے لئے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔''
 (الاحسان بترتیب صحیح ابن حبا ن ،کتا ب الرقائق، باب الاذکار،رقم ۸۳۲، ج۲ ،ص ۹۶)
(۱۲۲۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابواُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس کے لئے رات میں عبادت کرنادشوار ہویاوہ جو اپنا مال خرچ کرنے میں بخل سے کام لیتاہویاد شمن سے جہاد کرنے سے ڈرتا ہوتو وہ
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
کثرت سے پڑھا کرے کیونکہ ایسا کرنا اللہ عزوجل کو سونے کاپہا ڑ صدقہ کرنے سے زیادہ پسند ہے۔''
(مجمع الزوائد ،کتا ب الاذکار، باب ماجاء فی سبحا ن اللہ وبحمدہ الخ،رقم ۱۶۸۷۶ ،ج۱۰، ص ۱۱۲)
(۱۲۲۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا''جوایک دن میں سو مرتبہ سُبْحَانَ اللہِ
سُبْحَانَ اللہِ
Flag Counter