Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
431 - 736
بیس لاکھ نیکیوں کا ثواب
(۱۲۱۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا مُعاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،
''جولاَاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ اَحَدًا صَمَدًا لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہ، کُفُوًا اَحَدٌ
ترجمہ: اللہ تعالی کے سوا کوئی معبو د نہیں وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ،یکتا وبے نیا ز نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی ۔''پڑھے گا اللہ عزوجل اس کے لئے بیس لاکھ نیکیا ں لکھے گا ۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار، باب ماجا ء فی لا الہ الا اللہ ، الخ ،رقم ۱۶۸۲۷، ج۱۰، ص ۹۵)
جنت میں داخلہ
(۱۲۱۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جو اللہ عزوجل کی رضا کے لئے
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَ ہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُیُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ الْحَیُّ الَّذِیْ لاَیَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
کہے گا اللہ عزوجل اسے یہ کلمات پڑھنے کی وجہ سے جنت نعیم میں داخل فرمائے گا ۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار،باب ماجاء فی لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ ،رقم ۱۶۸۲۵، ج ۱۰، ص ۹۵)
Flag Counter