| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۱۲۰۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا یعقوب بن عاصم رضی اللہ تعالی عنہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے دو صحابہ رضی اﷲتعالی عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سناکہ ''جو بندہ روح کی گہرائی اورتصدیق ِ قلب کے ساتھ اپنی زبان سے یہ کہتاہے
'' لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبو د نہیں وہ اکیلاہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی با دشاہی ہے،سب خوبیوں سرا ہا اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔''تو اللہ عزوجل اس بند ے پر نظرِ کرم فرمانے کے لئے آسمان کو کشادہ فرمادیتا ہے اور جس بندے پر اللہ عزوجل نظر رحمت فرماتاہے اس کا یہ حق ہے کہ اللہ عزوجل اس کی مرا د پوری فرمائے۔''
(التر غیب والتر ہیب، کتاب الدعاء والذکر ،باب التر غیب فی قول الا الہ الا اللہ ،الخ رقم۳، ج ۲، ص ۲۷۱)
(۱۲۰۹)۔۔۔۔۔۔ حضر ت ابواُمَامَہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جس نے
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَ ہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
کہاتو اس کلمہ سے کوئی عمل آگے نہ بڑھ سکے گا او ر اس کے ساتھ کوئی گناہ باقی نہ رہے گا۔ ''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار، باب ماجاء فی لا الہ الا اللہ وحدہ الخ ،رقم ۱۶۸۲۴ ، ج ۱۰، ص ۹۴)
(۱۲۱۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عمرو بن شعیب رضی اﷲتعالی عنہما اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' بہترین دعا یوم عرفہ کی دعاء ہے اور سب سے بہتر کلمہ جو میں نے اور مجھ سے پہلے کے انبیاء علیہم السلام نے کہا ہے وہ
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَ ہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
ہے۔''
(سنن الترمذی ،کتا ب الدعوات ،با ب ماجاء فی دعا ء یوم عر فہ، رقم ۳۵۹۶ ،ج۵، ص ۳۳۸)
(۱۲۱۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ایوب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جس نے
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔''
کہا یہ ایک یا دو غلام آزاد کرنے کے برابر ہے ۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار ، باب ماجا ء لا الہ الا اللہ وحدہ..الخ ،رقم ۱۶۸۱۹ ،ج۱۰ ،ص ۹۳)
(۱۲۱۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ