Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
428 - 736
(۱۲۰۷) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عا ص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' کہ اللہ عزوجل قیامت کے دن میری امت کے ایک شخص کو مخلوق میں سے چن لے گا اور اسکے سامنے ننانوے دفاتر(رجسٹر ) پھیلادے گا، ان میں سے ہر رجسٹر حد نگاہ تک وسیع ہوگا ۔ پھراس شخص سے فرمائے گا ،''کیا تو اس میں سے کسی بات کا انکاری ہے ؟ کیا میرے لکھنے والے محافظ فرشتو ں نے تیرے ساتھ کوئی زیاد تی کی ہے؟'' وہ بندہ عر ض کریگا، ''نہیں یارب عزوجل !''اللہ عزوجل فرمائے گا،'' کیا تیرے پاس کوئی عذر ہے ؟'' وہ عر ض کریگا،'' نہیں یارب عزوجل!'' تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا ، '' کیوں نہیں! تیری ایک نیکی ہمارے پاس ہے ،آج تجھ پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔''پھر ایک پرچہ نکالے گا جس پر
اَشْھَدُ اَنْ لاَّاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
لکھا ہوگا پھر فرمائے گا ،''اپنی میزان پر جاؤ ۔''وہ بندہ عر ض کرے گا ''ان دفاتر کے ساتھ یہ پرچہ کیسا ہے ؟''اللہ عزوجل فرمائے گا ''تجھ پر کوئی ظلم نہ ہوگا۔'' پھر ان دفتروں کو ایک پلڑے میں اوراس پرچے کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائیگا تو وہ دفتر ہلکے ہوجائیں گے اور پرچہ بھاری ہوجائے گا اور اللہ عزوجل کے نام کے مقابل کوئی شے بھاری نہ ہوگی۔''
(سنن الترمذی ،کتا ب الایمان، باب ماجاء فیمن یموت وھو یشھد ...الخ رقم ۲۶۴۸، ج۴ ،ص ۲۹۰)
Flag Counter