| جنت میں لے جانے والے اعمال |
کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ حضرتِ سیدنا نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے کوکیا نصیحت فرمائی تھی؟''صحابہ کرام علیھم الرضوان نے عرض کیا ،'' یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور بتائیے ۔''فرمایا ، ''حضرتِ سیدنا نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا،'' بیٹا!میں تمہیں دو باتو ں کی وصیت کرتاہوں اوردو باتوں سے منع کرتاہوں،تمہیں
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ
کہنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ اگراسے ایک پلڑے میں رکھاجائے اور دوسرے میں زمین و آسمان کو رکھ دیا جائے تو یہ کلمہ ان دونوں پر غالب آجائے گا،اور اگر زمین و آسمان اس کیلئے حلقہ بن جائیں تو یہ انہیں تو ڑکر اللہ عزوجل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔''
جبکہ ایک روایت میں ہے کہ ''میں تم کولَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ
کہنے کا حکم دیتاہوں کیونکہ اگر زمین وآسمان اور جو کچھ اس میں ہے ایک پلڑے میں اور
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ
دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو یہ کلمہ ان سب پر غالب آجائے گا اور اگر زمین وآسمان اور جو کچھ اس میں ہے اس کیلئے حلقہ بن جائیں تو یہ انہیں تو ڑ دے گا، اور میں تمہیں
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
کہنے کا حکم دیتا ہوں کیونکہ یہی ہر چیز کی تسبیح ہے اور اسی کے سبب ہر چیز کو رزق دیا جاتاہے ۔''
(التر غیب والترہیب ، کتاب الذکر و الدعا ء ، باب التر غیب فی قول لا الہ الا اللہ ، رقم ۲۰ ، ج۲ ، ص ۲۶۹)
سو مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کا ثواب
(۱۲۰۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،''جو بندہ سومرتبہ
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ
پڑھے گا، جب اللہ عزوجل قیامت کے دن اسے اٹھائے گا تو اس کا چہرہ چودھویں کے چاندکی طرح چمکتاہوگا۔اور اس بندے سے افضل کسی کا عمل نہیں اٹھایا جاتا مگر جو اس کی مثل پڑھے یا اس سے زیادہ پڑھے ۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار باب فیمن ھلل مئۃ اواکثر ،رقم ۱۶۸۳۰، ج ۱۰، ص ۹۶)