| جنت میں لے جانے والے اعمال |
اوران کی بارگاہِ الہی میں قرب پرتعجب کریں گے،'' عرض کیا گیا ، ''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! وہ کون لوگ ہوں گے؟'' فرمایا ،''وہ مختلف قبائل کے لوگ ہوں گے جو اللہ عزوجل کا ذکر کرنے کیلئے جمع ہوں گےاور عمدہ کلام سے لطف اندوز ہوں گے جیسے کھجور کھانے والا اس کے ذائقہ سے لطف اندوز ہوتاہے۔''
(مجمع الزوائد ، کتاب الاذکار باب ماجاء فی مجالس الذکر، رقم ۱۶۷۷۱ ، ج ۱۰ ،ص ۷۸)
(۱۱۸۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ اور حضرتِ سیدنا ابوسَعِیْدرضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم دونوں آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں حاضرتھے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ''جو قوم اللہ عزوجل کا ذکر کرنے کے لئے بیٹھتی ہے فرشتے انہیں اپنے پر وں سے چھوتے ہیں اور رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے اور ان پر سکینہ نازل ہوتاہے اور اللہ عزوجل اپنے فرشتوں کے سامنے ان کا چرچا فرماتاہے۔''
(صحیح مسلم، کتاب الذکر والدعا ء ،باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن،رقم ۲۷۷۰ ،ص ۱۴۴۸)