Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
410 - 736
ذکرُ اللّہ عزوجل کے فضائل

ذکرُ اللہ عزوجل کا ثواب
ذکر اللہ عزوجل کے فضائل کے بارے میں کئی آیات ہیں، چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ،
(1)فَاذْکُرُوۡنِیۡۤ اَذْکُرْکُمْ
ترجمہ کنزالایمان :تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچاکرو ں گا۔(پ2، البقرۃ: 152)
(2)الَّذِیۡنَ یَذْکُرُوۡنَ اللہَ قِیَامًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰی جُنُوۡبِہِمْ
ترجمہ کنزالایمان :جواللہ کی یاد کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے ۔(پ4 ، آل عمران : 191)
(3) اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوۡبُہُمۡ بِذِکْرِ اللہِ ؕ اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوۡبُ ﴿ؕ28﴾
ترجمہ کنزالایمان :وہ جو ایمان لائے اوران کے دل اللہ کی یاد سے چین پاتے ہیں سن لو اللہ کی یادہی میں دلوں کاچین ہے۔(پ13، الرعد: 28)
(4) وَ الذَّاکِرِیۡنَ اللہَ کَثِیۡرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللہُ لَہُمۡ مَّغْفِرَۃً وَّ اَجْرًا عَظِیۡمًا ﴿35﴾
ترجمہ کنز ایمان : اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کیلئے اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے ۔(پ 22 ، الاحزا ب :35)
(5) یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اذْکُرُوا اللہَ ذِکْرًا کَثِیۡرًا ﴿ۙ41﴾وَّ سَبِّحُوۡہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿42﴾ہُوَ الَّذِیۡ یُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمْ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ لِیُخْرِجَکُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ؕ وَکَانَ بِالْمُؤْمِنِیۡنَ رَحِیۡمًا ﴿43﴾
تر جمہ کنزالایمان: اے ایمان والو! اللہ کو بہت یاد کرو اور صبح وشام اس کی پاکی بولو وہی ہے کہ درود بھیجتا ہے تم پر وہ اور اس کے فر شتے کہ تمہیں اندھیروں سے اجالے کی طر ف نکالے اور وہ مسلمانوں پر مہربان ہے۔(پ 22 ،الا خزاب : 41 تا 43)
(6) وَ اذْکُرُوا اللہَ کَثِیۡرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿10﴾
ترجمہ کنزالایمان : اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پرکہ فلاح پاؤ۔(پ28، الجمعہ :10)
Flag Counter