قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ
(ابو داؤد ،کتاب الوتر ، باب فی المعوذتین ، رقم ۱۴۶۲ ، ج ۲ ،ص ۱۰۳)
(۱۱۴۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہمافرماتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے مجھ سے فرمایا،'' اے جابر! پڑھو۔'' میں نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان! کیا پڑھوں؟'' فرمایا،
''قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۔''
پھر میں نے یہ دونوں پڑھیں تو فرمایا،'' ان دونوں کو پڑھا کروکیونکہ تم ان کی مثل ہر گز نہ پڑھ سکو گے۔''
(الاحسان بتر تیب صحیح ابن حبان ، کتاب الرقائق ،باب قراء ۃ القرآن ، رقم ۷۹۳ ، ج ۲ ، ص ۸۴)