Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
41 - 736
پالیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے اجرکے دو حصے لکھے گا اورجس نے علم کی جستجو کی مگر اسے پانہ سکا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے اجر کا ایک حصہ لکھے گا۔''
  (طبرانی کبیر ، رقم ۱۶۵ ، ج ۲۲، ص ۶۸)
(۳۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ'' جسے علم کی طلب میں موت آجائے وہ اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے اور انبیاء کرام علیھم السلام کے درمیان درجۂ نبوت کافرق ہوگا( یعنی مرتبۂ نبوت  اور اس کے متعلق کمالات کےعلاوہ  ہر مرتبہ وکمال اس راہِ علم میں فوت ہونے والے کو عطاہوگا)۔''
    (طبرانی اوسط ، رقم ۹۴۵۴ ، ج ۶، ص ۴۷۵ )
(۳۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء اور ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہمافرماتے ہيں ، ''علم کا ایک باب جسے آدمی سیکھتاہے اللہ عزوجل کے نزدیک ہزار رکعت نفل پڑھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے اور جب کسی طالب العلم کو علم حاصل کرتے ہو ئے موت آجائے تو وہ شہید ہے ۔''
 (الترغیب والترہیب ، کتا ب العلم ، الترغیب فی العلم ، رقم ۱۶، ج ۱، ص ۵۴)
اقوالِ صحابہ وتابعین رضی اللہ عنھم
    حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ'' رات کے کچھ حصے میں علم کی تکرار کرنا مجھے ساری رات شب بیداری کرنے سے زیادہ پسندہے ۔''

    حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ'' علم کا ایک مسئلہ سیکھنا میرے نزدیک پوری رات قیام کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے ۔'' مزید فرماتے ہیں کہ'' جو یہ کہے ، کہ علم کی جستجو میں رہنا جہاد نہیں اس کی رائے اور عقل ناقص ہے ۔''

     امام شافعی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ'' علم حاصل کرنا نوافل پڑھنے سے     حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ'' رات کے کچھ حصے میں علم کی تکرار کرنا مجھے ساری رات شب بیداری کرنے سے زیادہ پسندہے ۔''

    حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ'' علم کا ایک مسئلہ سیکھنا میرے نزدیک پوری رات قیام کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے ۔'' مزید فرماتے ہیں کہ'' جو یہ کہے ، کہ علم کی جستجو میں رہنا جہاد نہیں اس کی رائے اور عقل ناقص ہے ۔''

     امام شافعی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ'' علم حاصل کرنا نوافل پڑھنے سے افضل ہے۔''

افضل ہے۔''
Flag Counter