Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
386 - 736
ذٰلِکَ ہُوَ الْفَضْلُ الْکَبِیۡرُ ﴿ؕ32﴾جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوۡنَہَا یُحَلَّوْنَ فِیۡہَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ لُؤْلُؤًا ۚ وَ لِبَاسُہُمْ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ ﴿33﴾وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡۤ اَذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوۡرٌ شَکُوۡرُۨ ﴿ۙ34﴾الَّذِیۡۤ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَۃِ مِنۡ فَضْلِہٖ ۚ لَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا نَصَبٌ وَّ لَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا لُغُوۡبٌ ﴿35﴾
بندو ں کوتو ان میں کوئی اپنی جان پر ظلم کرتاہے اور ان میں کوئی میانہ چال پر ہے اور ان میں کوئی وہ ہے جو اللہ کے حکم سے بھلائیوں میں سبقت لے گیا یہی بڑا فضل ہے بسنے کے با غو ں میں داخل ہوں گے وہ ان میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کی پوشاک ریشمی ہے اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمارا غم دور کیا بے شک ہمارا رب بخشنے والا قدر فرمانے والاہے وہ جس نے ہمیں آرام کی جگہ اتارا اپنے فضل سے ہمیں اس میں نہ کوئی تکلیف پہنچے نہ ہمیں اس میں کوئی تکان لاحق ہو۔( پ 22 ،الفا طر : 29تا 35)
(5) اَللہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیۡثِ کِتٰبًا مُّتَشَابِہًا مَّثَانِیَ ٭ۖ تَقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُوۡدُ الَّذِیۡنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ ۚ ثُمَّ تَلِیۡنُ جُلُوۡدُہُمْ وَ قُلُوۡبُہُمْ اِلٰی ذِکْرِ اللہِ ؕ ذٰلِکَ ہُدَی اللہِ یَہۡدِیۡ بِہٖ مَنْ یَّشَآءُ ؕ وَ مَنۡ یُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ ﴿23﴾
ترجمہ کنزالایمان :اللہ نے اتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخرتک ایک سی ہے دوہرے بیان والی اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بد ن پر جواپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یادِ خدا کی طر ف رغبت میں یہ اللہ کی ہدایت ہے راہ دکھائے اس سے جسے چاہے اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں۔(پ 23، الزمر: 23)
اس بارے میں احادیث کریمہ:
(۱۰۷۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو اُمَامَہ رضی اﷲ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نےحضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سناکہ'' قرآن پڑھا کرو کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کریگا ۔''
(مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین، باب فضل قراء ۃ القرآن وسورۃ البقر ۃ، رقم۸۰۴ ،ص ۴۰۳)
(۱۰۷۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' روزہ اور قرآن بندے کے لئے شفاعت کریں گے ،روزہ عرض کرے گا ،''یا رب عزوجل !میں نے اسے دن میں کھانے اور پینے سے روک دیا تھا لہذا میری شفاعت اس کے حق میں قبول فرما۔''جبکہ قرآن کہے گا،'' اے رب عزوجل! میں نے اسے رات
Flag Counter