Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
385 - 736
قرآن مجید پڑھنے کا ثواب
رضائے الٰہی کیلئے قران مجید سیکھنے، سکھانے ، سننے اور تلاوت کرنے کا ثواب
قرآن مجید فرقانِ حمید کی تعلیم وتعلم اور تلاوت کے کثیر فضائل قرآن پاک میں بیان کئے گئے ہیں چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ،
(1) ؔاَلَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الْکِتٰبَ یَتْلُوۡنَہٗ حَقَّ تِلَاوَتِہٖ ؕ اُولٰٓئِکَ یُؤْمِنُوۡنَ بِہٖ ؕ
ترجمہ کنزالایمان :جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ جیسی چاہیے اس کی تلاوت کرتے ہیں وہی اس پر ایمان رکھتے ہیں۔(پ1 ، البقرۃ: 121)
(2) وَ اِذَا قَرَاۡتَ الْقُرۡاٰنَ جَعَلْنَا بَیۡنَکَ وَ بَیۡنَ الَّذِیۡنَ لَایُؤْمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ حِجَابًا مَّسْتُوۡرًا ﴿ۙ45﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور اے محبوب تم نے قرآن پڑھا ہم نے تم پر اور ان میں کہ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ایک چھپاہوا پردہ کردیا ۔(پ15، بنی اسرائیل: 45)
(3) وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ ۙ
ترجمہ کنزالایمان :اور ہم قرآن میں اتارتے ہیں وہ چیز جوایمان والو ں کے لئے شفااور رحمت ہے ۔(پ15، بنی اسرائیل : 82)
(4) اِنَّ الَّذِیۡنَ یَتْلُوۡنَ کِتٰبَ اللہِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً یَّرْجُوۡنَ تِجَارَۃً لَّنۡ تَبُوۡرَ ﴿ۙ29﴾لِیُـوَفِّیَہُمْ اُجُورَہُمْ وَ یَزِیۡدَہُمۡ مِّنۡ فَضْلِہٖ ؕ اِنَّہٗ غَفُوۡرٌ شَکُوۡرٌ ﴿30﴾ وَالَّذِیۡۤ اَوْحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ مِنَ الْکِتٰبِ ہُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ ؕ اِنَّ اللہَ بِعِبَادِہٖ لَخَبِیۡرٌۢ بَصِیۡرٌ ﴿31﴾ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْکِتٰبَ الَّذِیۡنَ اصْطَفَیۡنَا مِنْ عِبَادِنَا ۚ فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ ۚ وَ مِنْہُمْ مُّقْتَصِدٌ ۚ وَ مِنْہُمْ سَابِقٌۢ بِالْخَیۡرٰتِ بِاِذْنِ اللہِ ؕ
ترجمہ کنزالایمان :بے شک وہ جوا للہ کی کتاب پڑھتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور ہمارے دیئے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں پوشیدہ اور ظاہر وہ ایسی تجارت کے امید وار ہیں جس میں ہرگز ٹوٹا(نقصان)نہیں تاکہ ان کے ثواب انہیں بھر پوردے اور اپنے فضل سے اور زیادہ عطاکرے بے شک وہ بخشنے والا قدر فرمانے والاہے اور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طر ف وحی بھیجی وہی حق ہے اپنے سے اگلی کتابو ں کی تصدیق فرماتی ہوئی بے شک اللہ اپنے بندوں سے خبر دار دیکھنے والا ہے پھر ہم نے کتاب کا وارث کیا اپنے چنے ہوئے
Flag Counter