Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
384 - 736
کی وجہ سے تھی اور میرے اس سے منہ پھیرنے کی وجہ یہ ہے کہ حورِعین میں سے اس کی ایک بیوی اب اس کے سرہانے آبیٹھی ہے۔''
      (شعب الایمان ،باب فی اثبات العدو وترک الغرار من الزحف ،رقم ۴۳۱۷ ،ج۴ ،ص ۵۳)
(۱۰۷۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا نعیم بن ھَمَّار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگا ہ میں عرض کیا،'' یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سے شہید افضل ہیں؟'' فرمایا،'' وہ جو اگر کسی صف میں داخل ہوں تو قتل ہو جانے تک اپنا رخ نہ موڑیں ،یہ وہی لوگ ہیں جو جنت کی اعلیٰ منازل میں ہوں گے اور ان کا رب عزوجل ان سے خوش ہوتا ہے اور جب تمہارا رب عزوجل دنیا میں کسی بندے سے خوش ہوجائے تو اس بندے سے کوئی حساب نہیں لیا جاتا۔''
    (مسند احمد، حدیث نعیم بن ھمار، رقم ۲۲۵۳۹، ج۸ ،ص ۳۴۳)
(۱۰۷۶)۔۔۔۔۔۔ امام طبرانی نے حضرتِ سیدنا ابوسَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی طرح کی ایک حدیث روایت کی ہے۔''
(مجمع الزوائد ،کتاب الجہاد ، باب ماجاء فی الشھاد ۃ وفضلھا، رقم ۹۵۱۳ ، ج ۵ ، ص ۵۳۲ )
Flag Counter