Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
374 - 736
    وہ اعرابی اس مال کو لے کر رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگا ہ میں حاضرہوئے اور عرض کیا، ''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کیا ہے ؟''فرمایا،'' یہ میری تقسیم میں سے تمہارا حصہ ہے ۔''اعرابی صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ''حضور! میں نے اس مال کے حصول کے لئے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی پیروی نہیں کی بلکہ میں نے تو اس لئے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کی ہے تاکہ مجھے یہاں تیر لگے اور میں مر کر جنت میں داخل ہوجاؤں ۔'' اور اپنی گردن کی طرف اشارہ کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،''اگر تم سچے ہوتو اللہ عزوجل تمہاری یہ خواہش ضرورپوری فرمائے گا ۔''پھر کچھ عرصہ بعد جب دشمنوں کے ساتھ معرکہ ہوا تو اس صحابی رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی بارگا ہ میں لایا گیا، انہیں اسی مقام پر تیر لگا تھاجس جگہ کا انہوں نے اشارہ کیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،'' کیا یہ وہی ہے ؟'' عرض کیا گیا،'' جی ہاں۔'' آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،'' اس نے اللہ عزوجل کو سچاجانا تو اللہ عزوجل نے اس کی بات پوری فرمادی۔''

    رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اپنے جبہ مبارکہ میں کفن دیا اور ان کا جنازہ پڑھایااور یہ وہی صحابی رضی اللہ عنہ ہیں جن کی نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھی گئی
اَللّٰھُمَّ ھٰذَاعَبْدُکَ خَرَجَ مُھَاجِرًا فِیْ سَبِیْلِکَ فَقُتِلَ شَھِیْدًااَنَاشَھِیْدٌ عَلیٰ ذٰلِکَ
(نسائی ،کتاب الجنائز ،باب الصلاۃ علی الشہداء، ج۴، ص۶۰ )
Flag Counter