Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
370 - 736
راہِ خداعزوجل میں شہید ہونے کاثواب
قرآن پاک میں کثیر مقامات پر شہداء کی فضیلت بیان کی گئی ہے چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔
(1) وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ اَمْوَاتٌ ؕ بَلْ اَحْیَآءٌ وَّلٰکِنۡ لَّا تَشْعُرُوۡنَ ﴿154﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور جوخدا کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں ۔(پ2، البقرۃ: 154)
(2)  وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ قُتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ اَمْوَاتًا ؕ بَلْ اَحْیَآءٌ عِنۡدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُوۡنَ ﴿169﴾ۙفَرِحِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰىہُمُ اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ ۙ وَیَسْتَبْشِرُوۡنَ بِالَّذِیۡنَ لَمْ یَلْحَقُوۡا بِہِمۡ مِّنْ خَلْفِہِمْ ۙ اَ لَّا خَوْفٌ عَلَیۡہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوۡنَ ﴿170﴾ۘیَسْتَبْشِرُوۡنَ بِنِعْمَۃٍ مِّنَ اللہِ وَفَضْلٍ ۙ وَّاَنَّ اللہَ لَا یُضِیۡعُ اَجْرَ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿171﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے ہرگز انہیں مردہ نہ خیال کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں روزی پاتے ہیں شادہیں اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا اور خوشیاں منارہے ہیں اپنے پچھلوں کی جو ابھی ان سے نہ ملے کہ ان پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ کچھ غم خوشیاں مناتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل کی اور یہ کہ اللہ ضائع نہیں کرتااجر مسلمانوں کا۔(پ 4 ،آل عمران :169 ، 170،171)
(3) فَالَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا وَاُخْرِجُوۡا مِنۡ دِیَارِہِمْ وَاُوْذُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِیۡ وَقٰتَلُوۡا وَقُتِلُوۡا لَاُکَفِّرَنَّ عَنْہُمْ سَیِّاٰتِہِمْ وَلَاُدْخِلَنَّہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ ۚ ثَوَابًا مِّنۡ عِنۡدِ اللہِ ؕ وَاللہُ عِنۡدَہٗ حُسْنُ الثَّوَابِ ﴿195﴾
ترجمہ کنزالایمان :تو وہ جنہوں نے ہجرت کی اوراپنے گھر وں سے نکالے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور لڑے اور مارے گئے میں ضرور ان کے سب گناہ اتاردوں گا اور ضرور انہیں باغو ں میں لے جاؤں گاجن کے نیچے نہریں رواں اللہ کے پاس کاثواب اور اللہ ہی کے پاس اچھا ثواب ہے ۔(پ4 ، آل عمران: 195)
Flag Counter