| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۱۰۳۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' کافراور اس کا (مسلمان)قاتل کبھی جہنم میں جمع نہ ہوں گے۔''
(مسلم ،کتاب الامارۃ ، باب من قتل کافر اثم سدد ،رقم ۱۸۹۱ ، ص۱۰۴۹)
ایک روایت میں ہے کہ ''جہنم میں ایسے دوشخص جمع نہ ہونگے جن میں سے ایک شخص دوسرے کو نقصان پہنچا سکے، وہ مسلمان جس نے کسی کافر کو قتل کیا پھرنیکی پر قائم رہااور کسی بندے کے پیٹ میں راہِ خدا عزوجل کا غبار اور جہنم کا دھواں دونوں اکھٹے نہیں ہوسکتے اور بندے کے دل میں ایمان اور بخل جمع نہیں ہوسکتے۔'' ایک روایت میں ہے کہ'' بندے کے دل میں ایمان اور حسد جمع نہیں ہوسکتے۔''
(المستدرک ،کتاب الجہاد ، باب ای المومنین اکمل ایمان ،رقم ۲۴۴ ، ج ۲ ، ص۳۸۹)