Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
364 - 736
    آپ نے ارشادفرمایا ،''یقینا تم جنت کے حق دا ر ہو۔''یہ سن کرانہوں نے اپنے توشہ دان سے کھجوریں نکالیں اور انہیں کھانے لگے پھر کہا،'' اگر میں اپنی کھجوریں کھا نے میں مشغول رہا تومیری زندگی طویل ہوجائے ۔''اور اپنی کھجوریں پھینک کر مشرکین سے مقابلہ کرتے کرتے شہید ہوگئے ۔''
   (مسلم، کتاب الامارۃ ،باب ثبو ت الجنۃ اللشھید ،رقم ۱۹۰۱، ص ۱۰۵۳)
(۱۰۲۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا '' اللہ عزوجل فرماتاہے کہ میری راہ میں جہاد کرنے والا میری ضمانت میں ہے، اگر میں نے اس کی روح قبض کرلی تو اسے جنت میں پہنچادوں گا اور اگر اسے واپس لوٹایا تو ثواب یا غنیمت کے ساتھ لوٹاؤں گا۔''
 (ترمذی ،کتاب فضائل الجہاد، باب ماجاء فی فضل الجہاد، رقم ۱۶۲۶، ج۳، ص ۲۳۱)
(۱۰۲۷) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ عزوجل کی راہ میں جہادکرنے والا اللہ عزوجل کی ضمانت میں ہے اور مریض کی عیادت کرنے والا اللہ عزوجل کی ضمانت میں ہے اورمسجد کی طرف جانے والا یا مسجد سے لوٹنے والا اللہ عزوجل کی ضمانت میں ہے اور حا کمِ اسلام کے پاس اس کی عزت اور اعانت کرنے کیلئے آنے والا اللہ عزوجل کی ضمانت میں ہے اوراپنے گھرمیں بیٹھ کر کسی کی غیبت نہ کرنے والا اللہ عزوجل کی ضمانت میں ہے۔ ''
(الاحسان بترتیب ابن حبان، کتاب البر والاحسان، رقم ۳۷۳، ج۱، ص ۲۹۵)
(۱۰۲۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عمروبن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس نے راہ ِخدا عزوجل میں اونٹنی کو دومرتبہ دوہنے کے درمیانی وقت کے برابر جہاد کیا اللہ عزوجل اس کے چہرے پر جہنم کو حر ام فرمادے گا۔''
  (مسند احمد، حدیث عمر وبن عبسۃ ،رقم ۱۹۴۶۱، ج۷، ص ۱۱۴)
Flag Counter