Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
360 - 736
کے رسول ہونے پر راضی ہو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔'' تو حضرتِ سیدنا ابوسَعِیْدرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حیران ہو کر عرض کیا،'' یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے لئے یہ کلمات دہرائیے گا۔''آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے یہی جملہ دہرادیا، پھر فرمایا ،''اور دوسری چیز جس کی وجہ سے اللہ عزوجل بندے کے سو درجات بلند فرماتاہے جن میں سے ہر دو درجوں کے درمیان زمین وآسمان جتنی مسافت ہے۔'' حضرتِ سیدنا ابوسَعِیْد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کون سی چیز ہے؟'' فرمایا،'' اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنا۔''
    (مسلم ،کتا ب الامارۃ، با ب بیان مااعدہ اللہ للمجاھدالخ، رقم ۱۸۸۴، ص ۱۰۴۵)
(۱۰۱۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کردے ۔'' رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،''خوب! بہت خوب! بیشک تم نے ایک عظیم چیز کے بارے میں سوال کیا ہے، بیشک تم نے ایک عظیم چیز کے بارے میں سوال کیا ہے، بیشک تم نے ایک عظیم چیز کے بارے میں سوال کیا ہے اور یہ کا م اسی شخص کے لئے آسان ہے جس کے ساتھ اللہ عزوجل بھلائی کا ارادہ فرمائے۔'' پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،'' مرتے دم تک اللہ عزوجل اور آخرت پر ایمان رکھواور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور ایک اللہ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ۔''

    پھر فرمایا،'' اے معاذ! اگر تم چاہو تو میں تمہیں ہر چیز کی اصل  اور اس کے ستون اور کوہان کی بلندی کے بارے میں بتاؤں۔'' میں نے عرض کیا، ''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے ماں باپ آپ پر قربا ن ! ضرور بتایئے ۔''فرمایا ،''بےشک ہر چیز کی اصل یہ ہے کہ تم اس با ت کی گواہی دو کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اورمحمد (صلي اللہ عليہ وسلم)اس کے بندے اوررسول ہیں اور اس دین کا ستون نمازقائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اوراس کے کوہان اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرناہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جہادکروں یہاں تک کہ وہ نماز قائم کرنے لگیں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں اور اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور اس بات کی گواہی دیں کہ محمد (صلي اللہ عليہ وسلم) اللہ عزوجل کے بندے اور رسول ہیں تو جب وہ ایسا کرنے لگیں گے تو اپنی جانوں اور اپنے اموال کوبچالیں گے سوائے کسی حق کے ، اوران کاحساب اللہ عزوجل کے ذمہ ہے۔''

    پھر آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ،''اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے فرض نماز کے بعد کوئی عمل جہاد سے بڑھ کر نہیں ، جس میں آخرت کے درجات کی طلب کرتے ہوئے کسی شخص کے
Flag Counter