| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(9) یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ہَلْ اَدُلُّکُمْ عَلٰی تِجَارَۃٍ تُنۡجِیۡکُمۡ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿10﴾تُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُجَاہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ بِاَمْوَالِکُمْ وَ اَنۡفُسِکُمْ ؕ ذٰلِکُمْ خَیۡرٌ لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ11﴾یَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوۡبَکُمْ وَ یُدْخِلْکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ وَ مَسٰکِنَ طَیِّبَۃً فِیۡ جَنّٰتِ عَدْنٍ ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿ۙ12﴾وَ اُخْرٰی تُحِبُّوۡنَہَا ؕ نَصْرٌ مِّنَ اللہِ وَ فَتْحٌ قَرِیۡبٌ ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿13﴾
ترجمہ کنزالایمان:اے ایمان والو!کیامیں بتا دو ں وہ تجارت جو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے ایمان رکھو اللہ اور اس کے رسول پراور اللہ کی راہ میں اپنے مال وجان سے جہاد کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جا نو وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں رواں اور پاکیزہ محلوں میں جوبسنے کے باغوں میں ہیں یہی بڑی کامیابی ہے اورایک نعمت تمہیں اور دے گا جو تمہیں پیاری ہے اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح اور اے محبوب مسلمانوں کو خوشی سنادو ۔(پ 28، الصف :10۔13)
اس بارے میں احادیث ِ مبارکہ :
(۱۰۰۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہريرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں سوال کیا گیا کہ'' کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ فرمایا ،''اللہ عزوجل اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) پر ایمان لانا۔ '' عرض کیا گیا،'' پھر کون سا؟'' فرمایا ،''اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنا۔'' عرض کیاگیا،''پھر کون سا؟ ''فرمایا،'' حج مبرور۔''
(بخاری ،کتا ب الحج ،با ب فضل الحج المبرور، رقم ۱۵۱۹ ،ج۱ ،ص ۵۱۲)
(۱۰۰۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوذررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے عرض کیا،''یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ! کون سا عمل سب سے افضل ہے ؟'' فرمایا،'' اللہ عزوجل پر ایمان لا نا اوراس کی راہ میں جہاد کرنا ۔''
(مسلم ،کتاب الایمان ، باب بیان کون الایمان باللہ تعالی افضل الاعمال ، رقم ۸۴ ، ص ۵۷)
(۱۰۰۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ لوگوں میں سے سب سے اچھا مرتبہ کس کا ہے ؟ ''صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا ،''ضرور بتائیے ۔'' ارشاد فرمایا،''اس شخص کاجو اپنے گھوڑے کو راہِ خدا عزوجل میں سر سے پکڑکر