| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(5) اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَہَاجَرُوۡا وَجٰہَدُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنۡفُسِہِمْ ۙ اَعْظَمُ دَرَجَۃً عِنۡدَ اللہِ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفَآئِزُوۡنَ ﴿20﴾ یُبَشِّرُہُمْ رَبُّہُمۡ بِرَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَ رِضْوَانٍ وَّجَنّٰتٍ لَّہُمْ فِیۡہَا نَعِیۡمٌ مُّقِیۡمٌ ﴿ۙ21﴾خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ اِنَّ اللہَ عِنۡدَہٗۤ اَجْرٌ عَظِیۡمٌ ﴿22﴾
ترجمہ کنزالایمان :وہ جو ایمان لائے اورہجرت کی اور اپنے مال وجان سے اللہ کی راہ میں لڑے اللہ کے یہاں ان کا درجہ بڑاہے اور وہی مراد کو پہنچے ان کا رب انہیں خوشی سنا تاہے اپنی رحمت اور اپنی رضا کی اور ان باغو ں کی جن میں انہیں دائمی نعمت ہے ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے بے شک اللہ کے پاس بڑا ثوا ب ہے۔(پ 10 ،التوبہ :20،22)
(6) ٪اِنَّ اللہَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اَنۡفُسَہُمْ وَ اَمْوَالَہُمۡ بِاَنَّ لَہُمُ الۡجَنَّۃَ ؕ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ فَیَقْتُلُوۡنَ وَ یُقْتَلُوۡنَ ۟ وَعْدًا عَلَیۡہِ حَقًّا فِی التَّوْرٰىۃِ وَ الۡاِنۡجِیۡلِ وَ الْقُرۡاٰنِ ؕ وَمَنْ اَوْفٰی بِعَہۡدِہٖ مِنَ اللہِ فَاسْتَبْشِرُوۡا بِبَیۡعِکُمُ الَّذِیۡ بَایَعْتُمۡ بِہٖ ؕ وَ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿111﴾
ترجمہ کنزالایمان :بے شک اللہ نے مسلمانو ں سے ان کے مال اور جان خرید لئے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لئے جنت ہے اللہ کی راہ میں لڑیں تو ماریں اور مریں اس کے ذمہ کرم پر سچا وعدہ تو ریت اور انجیل اور قرآن میں اوراللہ سے زیادہ قول کا پورا کون تو خوشیاں مناؤ اپنے سودے کی جوتم نے اس سے کیا ہے اور یہی بڑی کامیابی ہے۔(پ11، التو بہ:111)
(7) اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوۡنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ ثُمَّ لَمْ یَرْتَابُوۡا وَ جٰہَدُوۡا بِاَمْوَالِہِمْ وَ اَنۡفُسِہِمْ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الصّٰدِقُوۡنَ ﴿15﴾
ترجمہ کنزالایمان :ایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر شک نہ کیا اوراپنی جان اور مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہی سچے ہیں۔(پ 26 ، الحجرات : 15)
(8) اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الَّذِیۡنَ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمۡ بُنۡیَانٌ مَّرْصُوۡصٌ ﴿4﴾
ترجمہ کنزالایمان :بے شک اللہ دوست رکھتاہے انہیں جوا س کی راہ میں لڑتے ہیں پرا(صف) باندھ کرگویاوہ عمارت ہیں رانگاپلائی(سیسہ پلائی دیوار)۔(28، الصف : 4)