(2)کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الْقِتَالُ وَہُوَ کُرْہٌ لَّکُمْ ۚ وَعَسٰۤی اَنۡ تَکْرَہُوۡا شَیْـًٔا وَّہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمْ ۚ وَعَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیْـًٔا وَّہُوَ شَرٌّ لَّکُمْ ؕ وَاللہُ یَعْلَمُ وَ اَنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿216﴾٪
ترجمہ کنزالایمان :تم پر فرض ہواخداکی راہ میں لڑنا اور وہ تمہیں ناگوارہے اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو او ر قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بری ہواور اللہ جانتاہے اور تم نہیں جانتے ۔(پ 2، البقرۃ :216 )
(3) وَمَنۡ یُّقَاتِلْ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ فَیُقْتَلْ اَوۡ یَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِیۡہِ اَجْرًا عَظِیۡمًا ﴿74﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور جو اللہ کی راہ میں لڑے پھر مارا جائے یا غالب آئے تو عنقریب ہم اسے بڑا ثواب دیں گے ۔(پ 5 ،النسآء :74)
(4) لَا یَسْتَوِی الْقٰعِدُوۡنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ غَیۡرُ اُولِی الضَّرَرِ وَالْمُجٰہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنۡفُسِہِمْ ؕ فَضَّلَ اللہُ الْمُجٰہِدِیۡنَ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنۡفُسِہِمْ عَلَی الْقٰعِدِیۡنَ دَرَجَۃً ؕ وَکُلًّا وَّعَدَ اللہُ الْحُسْنٰی ؕ وَفَضَّلَ اللہُ الْمُجٰہِدِیۡنَ عَلَی الْقٰعِدِیۡنَ اَجْرًا عَظِیۡمًا ﴿ۙ95﴾دَرَجٰتٍ مِّنْہُ وَمَغْفِرَۃً وَّرَحْمَۃً ؕ وَکَانَ اللہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿٪96﴾
ترجمہ کنزالایمان :برابر نہیں وہ مسلمان کہ بے عذر جہا د سے بیٹھ رہیں اور وہ کہ راہ خدا میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں اللہ نے اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کرنے والوں کا درجہ بیٹھنے والو ں سے بڑا کیا اور اللہ نے سب سے بھلا ئی کاوعدہ فرمایا اور اللہ نے جہا د والوں کو بیٹھنے والوں پر بڑے ثواب سے فضیلت دی ہے اس کی طرف سے درجے اور بخشش اور رحمت اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(پ 5 ،النسآء :95، 96)