Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
350 - 736
(۹۸۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''گھوڑو ں کی پیشانیوں میں قیامت تک بھلائی پوشیدہ ہے او ر ان پر خر چ کرنے والااپنے ہاتھ سے صدقہ دینے والے کی طر ح ہے ۔''
   (مسند ابی یعلی الموصلی ، مسند ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ، رقم ۵۹۸۸، ج ۵، ص ۳۰۳)
(۹۸۲)۔۔۔۔۔۔ حضر ت ابو کبشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' گھوڑے کی پیشانی میں خیر بندھی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے اس کے مالکوں کی مدد کی جاتی ہے اور اس پر خرچ کرنے والاہاتھ پھیلا کر صدقہ کرنے والے کی طرح ہے ۔''
(الاحسان بتر تیب صحیح ابن حبان ، کتاب السیر ،باب الخیل ،رقم ۴۶۵۵ ،ج۷، ص ۹۰)
(۹۸۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا سہل بن حَنْظَلِیَّہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' گھوڑے پر خرچ کرنے والا ہاتھ بڑھا کر مسلسل صدقہ کرنے والے کی طر ح ہے ۔''
( سنن ابی داؤد ،کتاب اللباس، با ب ماجاء فی اسبا ل الازار ،رقم ۴۰۸۹ ،ج۴ ،ص ۸۰)
Flag Counter