ترجمہ کنزالایمان :اور ان کے لئے تیا ر رکھو جو قوت تمہیں بن پڑے اور جتنے گھوڑے باند ھ سکو کہ ان کے دلوں میں دھاک بٹھاؤ جو اللہ کے دشمن اور تمہارے دشمن ہیں۔( پ 10،الانفا ل: 60)
(۹۷۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''گھوڑے تین قسم کے ہیں ،پہلاوہ جو آدمی کے لئے بوجھ ہے اور دوسرا وہ جوآدمی کے لئے ڈھال ہے اورتیسرا وہ جوآدمی کے لئے ثواب ہے۔ بوجھ اس صورت میں ہے کہ جب آدمی اسے دکھاوے، فخریامسلمانوں سے دشمنی کرنے کے لئے باندھے تو یہ گھوڑے اس کیلئے بوجھ ہیں اور ڈھال اس آدمی کے لئے ہیں جو انہیں اللہ عزوجل کی راہ میں باندھے اور اس کی پیٹھ یا رکاب میں اللہ عزوجل کے حق کو نہ بھلائے تو یہ اس کے لئے ڈھال ہیں اورگھوڑے پالنا ثواب اس شخص کے لئے ہیں جو انہیں راہ خدا عزوجل میں مسلمانوں کے لئے کسی چراگاہ یاباغ میں باندھے تو وہ گھوڑے اس چراگاہ یا باغ میں سے جو کچھ بھی کھائیں گے اس کے لئے اس چارے کی مقدار کے برابر نیکیاں لکھی جائیں گی اور ان گھوڑوں کی لید اور پیشاب کی مقدار کے مطابق برابر نیکیاں لکھی جائیں گی اوراگر گھوڑے اپنی رسی تو ڑ کر ایک یاد و ٹیلوں کا چکر لگا ئیں تو اللہ ان کے قدموں اور لید کے برابر نیکیاں لکھے گا، وہ مالک گھوڑوں کولے کر نہر پر سے گزرے اور وہ گھوڑے اس نہر سے پانی پئيں حالانکہ اس کا مالک اسے پانی پلانے کاارادہ نہیں رکھتا تھا تب بھی اللہ عزوجل اس پئے جانے والے پانی کے برابر مالک کے لئے نیکیاں لکھے گا ۔''