Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
347 - 736
اللہ عزوجل کی راہ میں خوفزدہ ہونے کا ثواب
(۹۷۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس شخص کا دل راہ خدا عزوجل میں خوف کی وجہ سے دھڑکنے لگتاہے تو اللہ عزوجل اس پر جہنم کو حرام فرمادیتاہے۔''
  (المسند للامام احمدبن حنبل، مسند السیدۃ عا ئشہ رضی اللہ عنہا،رقم ۲۴۶۰۲، ج۹، ص ۳۶۹ )
(۹۷۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدتنااُمّ مالک بَھْزِیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے زمانہ قریب میں برپاہونے والے ایک فتنہ کا تذکرہ فرمایاتو میں نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !اس وقت سب سے بہترین شخص کون ہوگا ؟'' فرمایا،'' جو شخص مویشیوں کے ریوڑ میں رہے اور اس کا حق ادا کرے اوراپنے رب عزوجل کی عبادت کرتارہے اور وہ شخص جو اپنے گھوڑے کی لگام تھا م کر دشمن کو ڈرائے اور وہ لوگ اسے ڈراتے ہوں۔"
 (ترمذی ،کتا ب الفتن، با ب کیف یکون الرجل فی الفتنۃ ،رقم ۲۱۸۴ ،ج۴، ص ۷۳)
(۹۷۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناسلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جب راہِ خدا عزوجل میں مومن کا دل دھڑکنے لگتا ہے تو اس کے گنا ہ اس طرح جھڑتے ہیں جیسے کھجور کے خوشے جھڑتے ہیں۔''
(طبرانی کبیر،رقم۶۰۸۶ ،ج۶، ص ۲۳۶)
Flag Counter