Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
344 - 736
اﷲ عزوجل کی راہ میں پہرہ دینے کا ثواب
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ،
مَاکَانَ لِاَہۡلِ الْمَدِیۡنَۃِ وَمَنْ حَوْلَہُمۡ مِّنَ الۡاَعْرَابِ اَنۡ یَّتَخَلَّفُوۡا عَنۡ رَّسُوۡلِ اللہِ وَلَایَرْغَبُوۡا بِاَنۡفُسِہِمْ عَنۡ نَّفْسِہٖ ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ لَایُصِیۡبُہُمْ ظَمَاٌ وَّلَانَصَبٌ وَّلَامَخْمَصَۃٌ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَلَایَطَـُٔوۡنَ مَوْطِئًا یَّغِیۡظُ الْکُفَّارَ وَلَایَنَالُوۡنَ مِنْ عَدُوٍّ نَّیۡلًا اِلَّا کُتِبَ لَہُمۡ بِہٖ عَمَلٌ صَالِحٌ ؕ اِنَّ اللہَ لَایُضِیۡعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿120﴾
ترجمہ کنزالایمان :مدینہ والوں اور ان کے گرد دیہات والوں کو لائق نہ تھا کہ رسول اللہ سے پیچھے بیٹھ رہیں اور نہ یہ کہ اُن کی جان سے اپنی جان پیاری سمجھیں یہ اس لئے کہ انہیں جو پیاس یا تکلیف یابھوک اللہ کی راہ میں پہنچتی ہے اور جہاں ایسی جگہ قد م رکھتے ہیں جس سے کافروں کوغیظ آئے اور جو کچھ کسی دشمن کابگاڑتے ہیں اس سب کے بدلے ان کے لئے نیک عمل لکھا جاتا ہے بے شک اللہ نیکوں کانیگ (اجر ) ضائع نہیں کرتا۔''(پ 11، التو بۃ: 120)

(۹۶۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناعثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''اللہ عزوجل کی راہ میں ایک رات پہرہ دینا ہزار راتوں میں قیام کرنے اور ہزار دنوں میں روزہ رکھنے سے افضل ہے۔''
(المستدرک، کتا ب الجہاد ،با ب ذکرلیلۃ افضل الخ ،رقم ۲۴۷۱ ،ج۲، ص ۴۰۱)
(۹۶۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''تین آنکھوں کو جہنم کی آگ نہ چھوئے گی :وہ آنکھ جو اللہ عزوجل کی راہ میں پھوٹ جائے، وہ آنکھ جو اللہ عزوجل کی راہ میں پہرہ دے اور وہ آنکھ جو اللہ عزوجل کے خوف سے روئے۔''

     ایک صحیح روایت میں ہے،'' دو آنکھوں تک جہنم کی آگ کاپہنچنا حرام ہے :وہ آنکھ جو اللہ عزوجل کے خو ف سے روئے اور وہ آنکھ جواسلام اور مسلمانوں کی کفار سے حفاظت کرتے ہوئے رات گزارے۔''
(المستدر ک ، کتاب الجہاد ، باب ثلاثۃ اعین لاتمسھا النار ، رقم ۲۴۷۶، ۲۴۷۷، ج ۲ ، ص۴۰۳ )
(۹۶۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو
Flag Counter