Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
342 - 736
جہاد میں شھید ہونے کا ثواب
    گزشتہ صفحات میں حضرتِ سیدنا سَلْمَان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی صحیح حدیث گزرچکی کہ ایک دن اور رات مورچہ بندی کرنا ایک مہینے کے ر وزے رکھنے اور رات کو قیام کرنے سے بہترہے اور اگراسی دوران اس کا انتقال ہوگیا تب بھی اس کا یہ عمل جاری رہے گا جسے وہ زندگی میں کیا کرتا تھا او ر اس کا رزق جاری کیا جائے گا اور وہ منکر نکیر سے امن میں رہے گا۔''
(صحیح مسلم ، کتاب الامارۃ ، باب فضل الربا ط فی سبیل اللہ ،رقم ۱۹۱۳، ص۱۰۵۹)
(۹۵۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناعِرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''ہر شخص کا عمل مرنے کے بعد منقطع ہو جاتا ہے مگر اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنے والے کے عمل میں اضافہ ہوتارہتا ہے اور اسے قیامت تک اس کا رزق دیاجاتا ہے۔''
 (الکامل فی ضعفاء الرجال ، ج ۸ ، ص ۱۴۳)
(۹۵۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنافَضالہ بن عُبَیدرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''ہر شخص کا عمل موت پر ختم ہوجاتاہے مگرپہرہ دینے والے کے عمل میں قیامت تک اضافہ ہوتارہتاہے اور وہ قبر کے امتحا ن سے محفوظ رہتا ہے۔''
(سنن ابی داؤد ، کتاب الجہاد ، با ب فی فضل الرباط ، رقم ۲۵۰۰ ، ج ۳، ص ۱۴ )
(۹۶۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''راہ ِخدا عزوجل میں ایک مہینہ جہاد کرنا پوری زندگی روزے رکھنے سے بہتر ہے اور جو اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے مرجائے وہ بڑی گھبراہٹ (قیامت کی دہشت) سے محفوظ رہے گا اور اس تک اس کا رزق اور جنت کی خوشبو پہنچتی رہے گی اورقیامت تک اسے مجاہد کا ثواب ملتارہے گا۔''
(مجمع الزوائد، کتاب الجہاد، با ب الربا ط ،رقم ۹۵۰۴،ج۵، ص ۵۲۸)
(۹۶۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جو شخص راہِ خداعزوجل میں مورچہ بندی کرتے ہوئے مرجائے اسے اپنے اس نیک عمل کا ثواب ملتا رہے گا جسے وہ اپنی زندگی میں کیا کرتاتھا ، اسے اس کا رزق دیا جاتارہے گا ، وہ منکر نکیر کے سوالات سے امن میں رہے گا اور اللہ عزوجل اسے بڑی گھبراہٹ(یعنی قیامت کی دہشت) سے امن میں رکھ کر
Flag Counter