Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
341 - 736
ایک سال کے روزے اور رات بھر عبادت سے زیادہ باعث ِ ثواب ہے اور اللہ عزوجل کی راہ میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے مسلمانوں کی حفاظت کے لئے رمضان میں ایک د ن پہرہ دینا اللہ عزوجل کے نزدیک افضل اوربڑے ثواب والا ہے،(راوی کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ایک ہزار سال کے رو زوں اورعبادت سے افضل ہے) پھر اگر اللہ عزوجل اس مجاہد کو سلامتی کے ساتھ اہل خانہ کی طرف لوٹادے تو ایک ہزار سال تک اس کی کوئی خطاء نہیں لکھی جائے گی اور اس کے لئے نیکیاں لکھی جائیں گی اور قیامت تک اسے پہرہ دینے کا ثواب ملتا رہے گا۔''
  (ابن ماجہ ،کتا ب الجہاد ،باب فضل الربا ط ،رقم ۲۷۶۸، ج۳، ص ۳۴۳)
(۹۵۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناجابررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جو اللہ عزوجل کی راہ میں ایک دن پہرہ دے گا اللہ عزوجل اس کے اور جہنم کے درمیان سات خندقیں کھد وا دے گا اور ہر خندق سات زمین اور سات آسمانوں جتنی ہوگی۔''
(المعجم الاوسط ، من اسمہ عبد الملک ، رقم ۴۸۲۵، ج ۳ ،ص ۳۵۳)
(۹۵۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابو اُمامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''بیشک مجاہد کی نماز پانچ سو نمازوں کے برابر ہے اور اس کا ایک درہم اور دینار خرچ کرنا دوسروں کے سات سودینار خرچ کرنے سے افضل ہے۔''
(شعب الایمان ، باب فی المرابط فی سبیل اللہ عزوجل ، رقم ۴۲۹۵،ج۴ ، ص ۴۳)
Flag Counter