Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
340 - 736
راہِ خدا عزوجل میں سر حد پر پہرہ د ینے کا ثواب
(۹۵۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناعثمان بن عفّان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''اللہ عزوجل کی راہ میں ایک دن سر حد کی نگہبانی کرنا دیگر جگہوں پر ایک ہزار دن گزارنے سے بہتر ہے ۔''
(جامع التر مذی ، کتاب فضائل الجہاد ، باب ماجاء فی فضل المرابط ، رقم ۱۶۷۳،ج ۳ ،ص ۲۵۲)
    ایک روایت میں ہے کہ میں نے سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا ، کہ''جس نے اللہ عزوجل کی راہ میں ایک رات پہرہ دیا تو اسے ایک ہزار دنوں اور ہزار راتوں کے قیام کا ثواب ملے گا۔''
(سنن ابن ماجہ ، کتاب الجہاد ، باب فضل الربا ط فی سبیل اللہ ،رقم ۲۷۶۶ ، ج ۳ ، ص ۳۴۱)
(۹۵۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناانس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں سرحد پر پہرہ دینے کے ثواب کے بارے میں سوال ہواتو فرمایا ، ''جس نے جہادکے دوران ایک رات مسلمانوں کی حفاظت کے لئے پہرہ دیاتواس کے لئے پیچھے رہ جانے والے روزہ داروں اورنمازیوں کا ثواب ہے ۔''
( المعجم الاوسط طبرانی،رقم۸۰۵۹ ،ج۶، ص ۷۷ )
(۹۵۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناسہل بن سعدرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''اللہ عزوجل کی راہ میں ایک دن پہرہ دینا'دنیا اور اس کی ہرچیز سے بہتر ہے۔''
      (بخاری ،کتا ب الجہاد، با ب فضل ربا ط یوم ،رقم ۲۸۹۲ ،ج۲، ص ۲۷۹)
(۹۵۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناسلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''ایک دن اور ایک رات سر حد پر پہرہ دینا ایک مہینے کے روزوں اور قیام سے بہترہے اور اگراس کا اسی دوران انتقال ہوگیا تو اس کا وہ عمل جاری رہے گا جسے وہ زندگی میں کیاکرتاتھااوراس کا رزق جاری کیا جائے گا اور وہ منکر نکیر سے امن میں رہے گا۔''
     (مسلم ،کتا ب الامارۃ، باب فضل الربا ط ،رقم ۱۹۱۳، ص ۱۰۵۹)
(۹۵۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''ایک مہینہ سر حد پر پہر ہ دینا پوری زندگی رو زے رکھنے سے بہتر ہے۔''
(مجمع الزوائد ،کتاب الجہاد ،باب الرباط ،رقم۹۵۰۴،ج۵، ص ۵۲۸،)
(۹۵۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنااُبَی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، '' رمضان کے علاوہ ایک دن اللہ عزوجل کی راہ میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے سر حد پر پہرہ دینا
Flag Counter