(۹۴۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناسَبْرَہ بن فَاکِہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''بیشک شیطان آدمی کے اسلام کی راہ میں بیٹھتاہے اور کہتاہے ،'' تو اسلام قبول کر رہاہے اور اپنا اور اپنے آباء واجدادکا دین چھوڑرہا ہے؟'' پھراگر وہ آدمی شیطان کی بات نہ مانے اور مسلمان ہوجائے تو اسکی مغفرت کردی جاتی ہے۔ پھر شیطان اس کی ہجرت میں رکاوٹ ڈالتاہے اور کہتا ہے، '' توہجرت کررہا ہے اور اپنے گھر بار، اپنی چھت اور سرزمین کو چھوڑرہا ہے؟'' پھر اگر وہ شیطان کی بات نہ مانے اور ہجرت کر لے تو شیطان بندے کے جہاد میں رکاوٹ ڈالتاہے اور کہتاہے ،''تو جہاد کررہا ہے حالانکہ جہاد تو جان اور مال کے لئے ہوتاہے کہ تو جہاد کر کے کسی عورت سے نکاح کریگا اور مال غنیمت حاصل کریگا۔'' پھر اگر وہ اس کی بات نہ مانے اور جہادکرے توجو ایسا کریگا اللہ عزوجل پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل فرمائے یااسے اسکی سواری گرا کرماردے اور اللہ عزوجل پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل فرمائے ۔''