Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
335 - 736
راہِ خداعزوجل میں جہادکے لئے نکلنے اور شہیدہوجانے کاثواب
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ،
وَلَئِنۡ قُتِلْتُمْ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ اَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَۃٌ مِّنَ اللہِ وَرَحْمَۃٌ خَیۡرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوۡنَ ﴿157﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور بے شک اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤیا مرجاؤ تواللہ کی بخشش اور رحمت ان کے سارے دھن دولت سے بہترہے ۔(پ 4، ال عمران: 157 )

اور ارشاد فرمایا،
وَمَنۡ یَّخْرُجْ مِنۡۢ بَیۡتِہٖ مُہَاجِرًا اِلَی اللہِ وَرَسُوۡلِہٖ ثُمَّ یُدْرِکْہُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُہٗ عَلَی اللہِ ؕ وَکَانَ اللہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿100﴾٪
تر جمہ کنز الایمان :اور جو اپنے گھر سے نکلااللہ ورسول کی طر ف ہجر ت کرتا پھر اسے موت نے آلیا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمہ پر ہوگیا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔( پ 5 ،النساء : 100)

ایک مقام پر ارشاد فرمایا ،
وَ الَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ ثُمَّ قُتِلُوۡۤا اَوْ مَاتُوۡا لَیَرْزُقَنَّہُمُ اللہُ رِزْقًا حَسَنًا ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَہُوَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ ﴿58﴾لَیُدْخِلَنَّہُمۡ مُّدْخَلًا یَّرْضَوْنَہٗ ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَعَلِیۡمٌ حَلِیۡمٌ ﴿59﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور وہ جنہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے گھربار چھوڑے پھر مارے گئے یا مرگئے تو اللہ ضرور انہیں اچھی روزی دے گااوربے شک اللہ کی روزی سب سے بہتر ہے ضرور انہیں ایسی جگہ لے جائے گا جسے وہ پسند کریں گے اور بے شک اللہ علم اور حلم والا ہے۔ 

(۹۳۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جو اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد اور اللہ عزوجل کے کلمات کی تصدیق کی غرض سے نکلے اللہ عزوجل اسے اپنی جنت میں داخل کرنے یاثواب یا غنیمت کے ساتھ واپس گھرپہنچانے کی ضمانت دیتاہے۔''(پ 17، الحج: 58،59 )
  ( بخاری ،کتاب التوحید ،رقم ۷۴۶۳، ج۴، ص ۵۶۳)
(۹۳۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ا ۤقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے
Flag Counter