| جنت میں لے جانے والے اعمال |
میں گرد آلود ہوجائیں اللہ عزوجل اس کے قدموں کو قیامت کے دن جہنم کی آگ سے محفوظ فرما دے گا۔''
(المعجم الکبیر ، رقم ۷۴۸۲ ، ج۸ ، ص ۹۶)
(۹۳۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عمر وبن قیس کَندی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس کے قد م راہ خداعزوجل میں گرد آلود ہوجائیں اللہ عزوجل اس کے پورے جسم کو جہنم پر حرام فر ما دے گا ۔''
(المعجم الاوسط ، من اسمہ محمد ، رقم ۵۵۳۳، ج ۴، ص ۱۵۱)
(۹۳۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''وہ شخص جہنم میں داخل نہ ہوگا جواللہ عزوجل کے خوف سے روئے یہاں تک کہ دودھ تھنوں میں واپس چلا جائے اور مسلمان کے نتھنوں میں راہِ خداعزوجل کا غباراور جہنم کا دھواں کبھی اکٹھانہ ہوگا۔''
(سنن نسائی ، کتاب الجہاد ،باب فضل من عمل فی سبیل اللہ علی قدمہ ،ج۶،ص۱۲)
(۹۳۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحروبَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''اللہ عزوجل کسی بندے کے پیٹ میں راہِ خدا عزوجل کا غباراورجہنم کا دھواں جمع نہیں فرمائے گا اور جس کے قدم راہِ خدا عزوجل میں گردآلود ہوجائیں اللہ عزوجل اس کے پور ے جسم کو جہنم پر حرام فرمادے گا اور جس نے راہ خدا عزوجل میں ایک دن رو زہ رکھا اللہ عزوجل اس سے جہنم کو تیز رفتار سوارکی ایک ہزارسال کی مسافت تک دورفرمادے گا اور جسے راہِ خداعزوجل میں ایک زخم لگے گا اس پر شہداء کی مہر لگادی جائے گی جو قیامت کے دن اس کے لئے نور ہوگی، اس کا رنگ زعفران کی طرح اور خوشبو مشک کی طرح ہوگی، اسے اس مہرکی وجہ سے اولین وآخرین پہچان لیں گے اور کہیں گے فلاں پر شہیدوں کی مہر لگی ہوئی ہے اور جو اونٹنی کو دومرتبہ دوہنے کے درمیان کے وقت تک راہِ خداعزوجل میں جہادکرے اس پر جنت واجب ہوجاتی ہے۔''
(مسند احمد مسند ابی الدَرْدَاء ،رقم ۲۷۵۷۳ ،ج۱۰، ص ۴۲۰)