| جنت میں لے جانے والے اعمال |
جہاد سے رہ جانے والوں سے فرمایا،'' تم میں سے جو مجاہدین کے اہل خانہ کی خبرگیری کرے اس کے لئے مجاہدکی مثل ثواب ہے۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الامارۃ ،باب فضل اعانۃ الغازی فی سبیل اللہ الخ،رقم ۱۸۹۶، ص ۱۰۵۱ )
(۹۲۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنازید بن خالد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مددکی اسے بھی جہاد کا ثواب ملے گااور جس نے مجاہد کے گھر والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا اور اس کے اہل خانہ پر خرچ کیا اس کے لئے مجاہد کی مثل ثواب ہے۔''
(المعجم الکبیر طبرانی،رقم ۵۲۳۴،ج۵ ،ص ۲۴۶)
(۹۲۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنامُعاذ بن اَنس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ عزوجل کی راہ کے مجاہد کورخصت کرنا اور اسے صبح یا شام میں سواری پر سوار ہونے میں مدد دینا مجھے دنیا ومافیہا سے زیادہ پسندہے۔''
(ابن ماجہ، کتا ب الجہاد، باب تشیع الغزاووداعھم،رقم ۲۸۲۴، ج۳ ،ص ۳۷۲)
راہِ خداعزوجل میں صبح وشام گزارنے کا ثواب
اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا ،
ۙوَلَایُنۡفِقُوۡنَ نَفَقَۃً صَغِیۡرَۃً وَّلَاکَبِیۡرَۃً وَّلَا یَقْطَعُوۡنَ وَادِیًا اِلَّا کُتِبَ لَہُمْ لِیَجْزِیَہُمُ اللہُ اَحْسَنَ مَا کَانُوۡا یَعْمَلُوۡنَ ﴿121﴾
ترجمہ کنزالایمان :او رجو کچھ خرچ کرتے ہیں چھوٹا یابڑا اور جونا لاطے کرتے ہیں سب ان کے لئے لکھاجاتا ہے تاکہ اللہ ان کے سب سے بہتر کا موں کا انہیں صلہ دے۔(پ 11، التوبۃ: 121) (۹۲۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناسہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''اللہ عزوجل کی راہ میں ایک دن سر حد کی نگہبانی کرنا دنیا اوراسکی ہرچیز سے بہتر ہے اور جنت میں تم میں سے کسی کے کوڑا رکھنے کی جگہ دنیا اور اس کی ہرچیز سے بہتر ہے اور بندہ کا راہِ خداعزوجل میں سفر کرنا یا اس سے واپس لوٹنا دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہترہے۔''
(صحیح البخاری ،کتاب الجہاد والسیر ، باب فضل رباط یوم فی سبیل اللہ ، رقم ۲۸۹۲ ،ج۲ ،ص ۲۷۹)
(۹۲۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''اللہ عزوجل کی راہ میں سفر کرنا یا اس سے واپس لوٹنا دنیااور اسکی ہر چیز سے بہتر ہے جنت میں تم میں سے کسی کی کمان رکھنے یا کوڑا رکھنے کی جگہ دنیا اور اس کی ہرچیز سے بہتر ہے اور اگر جنت کی کوئی حور