| جنت میں لے جانے والے اعمال |
میں ٹھہرارہے اور مرنے تک تنگدستی وسختی پر صبر کرے میں اس کی گواہی دوں گا یا شفاعت کروں گا۔''
(المعجم الکبیر لطبرانی، رقم۳۹۸۵،ج۴ ،ص۱۵۳ )
(۸۹۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''میری اس مسجد میں نماز پڑھنا مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے افضل ہے اور میر ی اس مسجد میں ایک جمعہ ادا کرنا مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار جمعہ ادا کرنے سے افضل ہے اورمیری اس مسجد میں رمضان کا ایک مہینہ گزارنا مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار ماہِ رمضان گزارنے سے افضل ہے۔''
(شعب الایمان ،باب فی المناسک فضل الحج والعمرۃ ،رقم ۴۱۴۷،ج۳ ،ص ۴۷۶ )
(۹۰۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا بلال بن حا رث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''مدینہ منورہ میں رمضان کا ایک مہینہ گزارنا دیگر شہروں میں رمضان کے ایک ہزار مہینے گزارنے سے بہتر ہے اور مدینہ منورہ میں ایک جمعہ ادا کرنادیگر شہروں میں ایک ہزار جمعے اداکرنے سے بہتر ہے۔ ''
(طبرانی کبیر ، رقم ۱۱۴۴، ج ۱ ، ص ۳۷۲)
(۹۰۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا اَنَس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے دعا مانگی،'' اے اللہ عزوجل! تونے جو برکت مکہ میں رکھی ہے مدینہ کو اس سے دگنی برکت عطا فرما۔''
(بخاری، کتا ب فضائل المدینہ ،رقم ۱۸۸۵،ج ۱، ص ۶۲۰)
(۹۰۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے دعا مانگی ، ''یااللہ عزوجل! تیرے بندے اور خلیل حضرتِ سیدنا ابرہیم علیہ السلام نے تجھ سے مکہ والوں کے لئے برکت کی دعا کی اور میں محمد تیرابندہ اور رسول ہوں اورمیں مدینہ والوں کے لئے برکت کی دعا کرتاہوں کہ تو ان کے صاع اور مُد (یہ دونوں پیمانے ہیں )میں ویسی برکت عطا فرماجیسی برکت تونے مکہ والوں کے لئے عطا فرمائی اور اس برکت کے ساتھ دوبرکتیں اور عطافرما۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الحج ،باب جامع فی الدعالھا ،رقم ۵۸۱۵ ،ج۳ ،ص ۶۵۶)