Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
311 - 736
حج کے عشرے میں عمل کرنے کا ثواب
(۸۶۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عبا س رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' حج کے دس دنوں میں کیا گیا عمل اللہ عزوجل کوبقیہ دنوں میں کئے جانے والے عمل سے زیادہ محبوب ہے۔ ''صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کیا راہ ِ خداعزوجل میں جہاد کرنا بھی؟''ارشاد فرمایا ''ہاں! راہِ خدا عزوجل میں جہادکرنا بھی ،سوائے اس شخص کے جو اپنی جان ومال کے ساتھ نکلے اور ان دونوں میں سے کچھ بھی واپس نہ لائے ۔''
  (بخاری ، کتاب العید ین ،باب فضل العمل ۔۔۔۔۔۔الخ، رقم ۹۴۹ ، ج۱ ، ص ۳۳۳)
    ایک روایت میں ہے،'' اللہ عزوجل کے نزدیک کوئی نیک عمل قربانی کے دس دنوں میں کئے جانے والے عمل سے زیادہ پاکیزہ اور ثواب والا نہیں۔''
   (کنز العمال ،کتاب الفضائل ، باب الاکمال ، رقم ۳۵۱۸۲ ، ج ۱۲ ، ص ۱۴۱ )
 (۸۶۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''اللہ عزوجل کے نزدیک کوئی دن ،عشرہ ٔحج سے افضل نہیں۔ ''تو ایک شخص نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!یہ دس دن افضل ہیں یا راہِ خدا عزوجل میں جہاد کے دس دن ؟''فرمایا،'' یہ دس دن راہِ خدا عزوجل میں جہاد کے دس دنوں سے افضل ہيں سوائے اس شخص کے جس کا چہرہ خاک آلود ہوگیا ہو ۔''

    ایک روایت میں ہے کہ فرمایا ''ایامِ دنیا میں سے افضل دن حج کے دس دن ہیں ۔'' عرض کیا گیا ،'' کیاراہِ خدا عزوجل میں جہاد کرنے کے دس دن بھی نہیں؟''فرمایا، ''راہِ خدا عزوجل میں جہادکے دس دن بھی نہیں مگر وہ شخص کہ جس کا چہرہ خاک آلود ہوگیا ہو۔''
   (ابو یعلی الموصلی مسند جابر بن عبداللہ ،رقم ۲۰۸۶ ،ج۲ ،ص ۲۹۹)
 (۸۶۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''اللہ عزوجل کے نزدیک حج کے ان دس دنوں سے افضل اور پسندیدہ کوئی دن نہیں لہذا ان دنوں میں
سُبْحَانَ اﷲِ ، اَلْحَمْدُ ِﷲ ِ،لَااِلٰہَ اِلَّا اﷲُ ،
اور
اَﷲُ اَکْبَرُ
کی کثرت کیا کرو ۔''

    ایک روایت میں ہے کہ'' ان دنوں میں
سُبْحَانَ اﷲِ ، اَلْحَمْدُ ِﷲِ ، لَااِلٰہَ اِلَّا اﷲُ
اور ذکراللہ کی کثرت کیا کرو اور ان میں سے ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان دنوں میں عمل کو سات سو گنا بڑھا دیا جاتاہے ۔''
 ( شعب الایمان ،باب فی الصیام، فصل تخصیص ایام العشر۔۔۔۔۔۔الخ، رقم ۷۵۸،ج۳، ص۳۵۶ )
 (۸۶۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ
Flag Counter