ترجمہ کنزالایمان :بے شک سب میں پہلاگھرجولوگوں کی عبادت کو مقر ر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والااورسارے جہا ن کا راہنما اس میں کھلی نشانیاں ہیں ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ اور جواس میں آئے امان میں ہو۔(پ4 ،آل عمران:96۔97)
(۸۵۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جو بیت اللہ میں داخل ہو ا وہ بھلائی میں داخل ہوگیا اوربرائی سے پاک ہو کر مغفرت یافتہ ہوکر نکلا۔''