Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
307 - 736
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے فرمایاکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے رکن اسود کو پکڑا گویااس نے رحمن عزوجل کا دستِ قدرت تھام لیا ۔''پھر ابن ہشام نے کہا ، ''اے ابو محمد، اور طواف کے بارے میں؟ ''توحضرتِ سیدنا عطاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ،''مجھے حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے سات مرتبہ بیت اللہ کا طواف کیا اور
''سُبْحَانَ اللہِ والْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلّا اللہُ واللہُ اَکْبَرُولاحَوْلَ ولَاقُوَّۃَ اِلا باللہِ ''
پڑھنے کے علاوہ کوئی بات نہ کی تواس کے دس گناہ مٹادئیے جائیں گے، اس کے لئے دس نیکیا ں لکھی جائیں گی اور اس کے دس درجا ت بلند کئے جائیں گے اور جس نے طواف کے دوران باتیں کیں تو اس نے اس حال میں رحمت الٰہی عزوجل میں اپنے پاؤں ڈبوئے جیسے پانی میں داخل ہونے والااپنے پاؤں ڈبوتاہے۔''
(ابن ماجہ، کتا ب المناسک ،باب فضل الطواف ،رقم ۲۹۵۷، ج۳،ص۴۳۹)
(۸۵۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں،''جس نے کامل وضو کیا پھر رکن کا استلام کرنے آیا تو وہ رحمت میں ڈوب گیااور جب وہ استلام کرلے اور یہ پڑھے تواسے رحمت ڈھانپ لیتی ہے :
''بِسْمِ اللہِ وَاللہُ اَکْبَرُ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
ترجمہ: اللہ کے نام سے شروع اور اللہ سب سے بڑاہے میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کاکوئی شریک نہیں اور گواہی دیتاہوں کہ حضرتِ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔''

     جب وہ بیت اللہ کا طواف کرتاہے تو اللہ عزوجل اس کے ہر قدم پر اس کے لئے ستّر ہزار نیکیاں لکھتاہے اور اس کے ستّرہزارگناہ مٹاتاہے اور اس کے ستّر ہزاردرجات بلندفرماتاہے اور اس کی اپنے ستّررشتہ داروں کے حق میں شفاعت قبول کی جائے گی پھر جب وہ مقام ابراہیم علیہ السلام پر آکر ایمان اور نیتِ ثواب کے ساتھ دورکعتیں ادا کرتاہے تو اللہ عزوجل اس کے لئے اولادِ اسماعیل علیہ السلام میں سے چارغلام آزادکرنے کا ثواب لکھتاہے اور وہ اپنے گناہوں سے ایسے نکل جاتاہے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔ ''
  (الترغیب الترہیب، کتا ب الحج ، باب التر غیب فی الطواف واستلام الحجر الاسود ، رقم ۱۱، ج ۲ ،ص ۱۲۴)
    حضرتِ سیدنا ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما کی روایت گزرچکی ہے، کہ حاجی جب بیت اللہ کے طواف کا آخری چکر مکمل کرلیتاہے تو اپنے گناہوں سے ایسے نکل جاتاہے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔''

(۸۵۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو عِقال رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے بارش کے دوران حضرتِ سیدنا اَنَس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ بیت اللہ شریف کا طواف کیا ۔ جب ہم طواف مکمل کرنے کے بعد مقامِ ابراہیم پر حاضر ہوئے اور
Flag Counter