Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
302 - 736
روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' حج اور عمرہ کرنے والے اللہ عزوجل کے مہمان ہیں کہ اگر سوال کر یں تو انہیں عطا کیا جائے اور اگر دعا کریں تو قبول کی جائے اور اگر خر چ کریں تو انہیں بدلہ دیا جائے ،ا س ذات پاک کی قسم! جس کے دست قدرت میں ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے جب کوئی مکبّر کسی ٹیلے پر اللہ اکبر کہتا ہے یا کوئی شخص بلند آواز سے تلبیہ پڑھتا ہے تواس کے سامنے اور جہاں تک اس کی نگاہ جاتی ہے وہاں کی ہر شے بھی تلبیہ پڑھتی اور تکبیر کہتی ہے ۔''
 ( الترغیب والترہیب ،کتاب الحج ،باب الترغیب فی النفقۃ فی الحج والعمرۃ ،رقم ۴ ،ج۲، ص ۱۱۳)
 (۸۳۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''جب کوئی حاجی حلال مال کے ساتھ حج کرنے کے لئے نکلتا ہے۔اور اپنی سواری کی رکاب میں پاؤں رکھ کر لبیک کہتاہے تو آسمان سے ایک منادی نداکرتا ہے
لَبَّیْکَ وسَعْدَیْکَ
تیرا زادِ راہ حلال ہے اور تیری سواری حلال ہے اور تیرا حج مبر ور اور گناْہو ں سے پاک ہے اورجب کوئی حاجی حرام مال کے ساتھ حج کرنے کے لئے نکلتاہے اوراپنا قدم رکاب میں ڈال کر
لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک
کہتاہے تو آسمان سے ایک منادی ندا کرتاہے
لَا لَبَّیْکَ وَلاَسَعْدَیْکَ
تیرا زاد ِراہ حرام ہے اور نفقہ حرام ہے اورتیرا حج گناہوں سے بھرپور ہے، مبرور نہیں ہے ۔ ''
 (المعجم الاوسط،رقم ۵۲۲۸ ، ج۴ ، ص ۶۵)
Flag Counter