Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
301 - 736
حج اور عمرہ کے لئے خرچ کرنے کا ثواب
(۸۲۸)۔۔۔۔۔۔حضرتِ سیدنا بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''حج کے دوران خرچ کرنے کا ثواب راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کی طرح سات سو گنا زیادہ ملتا ہے۔''
   (مسند احمد، حدیث بریدہ اسلمی ،رقم ۲۳۰۶۱، ج۹ ،ص ۲۱)
 (۸۲۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا بر یدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''حج کے دوران خرچ کرنے کا ثواب راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کی طرح ہے ایک درہم سات سو کے برابر ہے۔''
   ( المعجم الاوسط ، رقم ۵۲۷۴، ج ۴ ، ص ۷۸)
 (۸۳۰)۔۔۔۔۔۔ ام المومنین حضرتِ سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے عمرہ کے دوران مجھ سے فرمایا،''تجھے تیری تھکاوٹ اور خرچ کرنے کے مطابق ثواب دیا جائے گا۔''
 (المستدرک ،کتاب المناسک ،باب الا جر علی قد ر النفقۃ والتعب ،رقم ۱۷۷۶ ،ج۲، ص ۱۳۰)
 (۸۳۱)۔۔۔۔۔۔حضرتِ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہماسے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،''حج کرنے والا کبھی مُعْمِر (محتا ج) نہیں ہوا۔'' حضرتِ سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا گیا،'' اِمعار (یعنی معمر ہونا)کیا ہے؟ ''فرمایا،''فقر وتنگدستی۔''
 (المعجم الاوسط ،رقم ۵۲۱۳، ج۴، ص ۶۱)
 (۸۳۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا اَنس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''حج اور عمرہ کرنے والے اللہ عزوجل کے مہمان ہیں اگر کچھ سوال کریں تو انہیں عطاکیا جاتا ہے اور اگر دعا کریں تو قبول کی جاتی ہے اور اگر ایک درھم خرچ کریں تو انہیں اس کا بدلہ ایک درہم کے دس لاکھ کی صورت میں دیا جاتاہے ۔''
 ( الترغیب والترہیب ،کتاب الحج ،باب الترغیب فی النفقۃ فی الحج والعمرۃ،رقم۵ ،ج۲، ص ۱۱۳)
 (۸۳۳)۔۔۔۔۔۔حضرتِ سیدنا شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ
Flag Counter