Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
296 - 736
عمرہ کرنے کا ثواب
(۸۱۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' ایک عمرہ اگلے عمرہ کے درمیا ن کے گناہو ں کا کفا رہ ہے ۔''
(بخاری، کتا ب العمرۃ ،باب العمرۃ وجوب العمرۃوفضلھا ،رقم ۱۷۷۳ ،ج۱، ص ۵۸۶)
(۸۱۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' حج اورعمر ہ پے در پے ادا کرلیا کرو کیونکہ یہ فقر اورگناہوں کواس طر ح مٹا دیتے ہیں جیسے بھٹی سونے چا ندی اور لوہے کا زنگ دور کردیتی ہے۔''
(ترمذی ،کتاب الحج ،باب ماجاء فی ثواب الحج والعمرۃ ،رقم ۸۱۰ ،ج۲ ،ص ۲۱۸)
(۸۱۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عمررضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' حج وعمرہ میں متا بعت کرو کیونکہ انکی متابعت عمر میں اضا فہ کر تی ہے اور تنگدستی اور گناہو ں کواس طر ح مٹا دیتی ہے جیسے بھٹی زنگ کو ختم کردیتی ہے ۔''
( سنن نسائی ،کتاب مناسک الحج ،باب فضل المتابعۃ بین الحج والعمرۃ ،ج۵، ص ۱۱۵)
(۸۱۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' بو ڑھے ، کمزورں اور عورتو ں کا جہاد حج وعمرہ ہے ۔''
    (سنن نسائی ، کتاب مناسک الحج ، باب فضل الحج ، ج۵ ، ص ۱۱۴)
    پچھلے صفحات میں ایک روایت گزرچکی جس میں یہ مضمو ن بھی تھا کہ'' دو عمل تمام اعمال سے افضل ہیں مگر جو انکی مثل کرے (۱ )حج مبرو ر (۲)مبرور عمرہ ۔''
     (مسند احمد ، حدیث زید بن خالد الجھنی ،رقم ۱۷۰۲۳ ، ج۶ ، ص۵۸)
(۸۱۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عمررضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، '' اللہ عزوجل کی راہ کا غا زی ، حا جی اور عمرہ کرنے والا اللہ عزوجل کے مہمان ہیں، جب اللہ عزوجل انہیں بلاتا ہے تووہ لبیک کہتے ہیں اور جب وہ اس سے کچھ مانگتے ہیں تو اللہ عزوجل انہیں عطا فرماتاہے۔''
    (ابن ماجہ ،کتاب المناسک ، باب فضل دعا الحاج،رقم ۲۸۹۳، ج۳، ص ۴۱۰)
Flag Counter