Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
294 - 736
 باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جو مسلمان اللہ عزوجل کی راہ میں کلمہ طیبہ کا وِرد کرتے ہوئے یا تلبیہ کہتے ہوئے جہا د کر نے یا حج کرنے کے لئے چلے توسورج غرو ب ہوتے وقت اس کے گناہو ں کو اپنے ساتھ لے جا ئے گا وہ گناہو ں سے پاک ہوجائے گا ۔
(المعجم الاوسط ، من اسمہ محمد ، رقم ۶۱۶۵، ج ۴ ،ص۳۳۷ )
(۸۱۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عمررضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگا ہ میں حاضر ہوئے اور عرض کیا،'' یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!میں آپ سے کچھ با تیں دریا فت کرنا چا ہتا ہوں۔''آپ نے فرمایا ، ''بیٹھو۔'' پھر قبیلہ ثقیف سے ایک شخص آیا اور عرض کیا، ''حضور!میں آپ سے کچھ باتیں دریافت کرنا چا ہتا ہو ں۔''آپ نے ارشاد فرمایا،'' انصا ری تجھ سے پہلے آیا ہے ۔'' انصاری صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، ''حضور! یہ ایک مسافر ہے اورمسافر کا حق زیا دہ ہوتا ہے لہذا آپ پہلے اس کے سوالوں کے جو ابات ارشا د فرمادیجئے ۔'' 

    تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس ثقفی کی طرف متو جہ ہوئے اور فرمایا،''اگر تم چاہو تو میں تمہیں بتاؤں کہ تم مجھ سے کیا پوچھنے آئے ہو اور اگرچاہو تو سوالات کرو میں تمہیں ان کے جو ابات دوں گا۔'' اس نے عر ض کیا ،''یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں جن سوالات کے لئے حاضرہوا ہوں مجھے ان کے جو ابا ت ارشاد فرمادیجئے۔'' فرمایا،''تم مجھ سے رکوع ، سجو د، نما ز اور رو زہ کے بارے میں سوالات کرنے آئے ہو۔'' اس شخص نے عر ض کیا،'' اس ذات مقدسہ کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوحق کے ساتھ مبعو ث فرمایاہے! آپ نے میرے دل کی بات بتانے میں ذرا سی بھی خطا نہیں کی۔''   

    آپ نے ارشادفرمایا،'' جب تم رکو ع کرنے لگو تو اپنی ہتھیلیا ں اپنے گھٹنو ں پر رکھا کر واور اپنی انگلیاں کشا دہ کر لیا کرو پھرسکو ن سے کھڑ ے رہو تاکہ جسم کا ہر حصہ سیدھا ہوجائے ا ور جب سجدہ کرنے لگو تو اپنی پیشا نی خو ب جما ؤ اور ٹھونگے نہ مارو اور دن کی ابتدا ء اور انتہاء کے وقت نما ز پڑھا کر و۔'' اس نے عر ض کیا، ''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اگر میں ان دونوں اوقا ت کے درمیا ن نما ز پڑھو ں تو؟ '' فرمایا، ''پھر تو تم نما ز ی ہو اور ہر مہینے کی تیر ہ ، چو دہ اورپند رہ تاریخ کا رو زہ رکھا کرو۔'' پھر وہ ثقفی صحابی رضی اللہ عنہ اٹھ کر چلے گئے۔

    اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انصا ری صحابی رضی اللہ عنہ کی طر ف متوجہ ہوئے او ر ان سے فرمایا،'' اگر تم چاہو تومیں تمہیں بھی بتا دو ں تم مجھ سے کیا سوال کرنے کے لئے آئے ہو اوراگر چاہو تو مجھ سے سوال کرو میں تمہیں ان کا جو اب دوں گا؟''انہوں نے عر ض کیا ،''یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !نہیں آپ خو د ہی بتادیجئے کہ میں آپ سے کیا پوچھنے کے لئے حا ضر ہوا ہوں؟'' ارشادفرمایا ،''تم مجھ سے یہ پوچھنے آئے ہو کہ جب حا جی اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اس کے لئے کیا ثواب ہے ؟او رجب
Flag Counter