Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
293 - 736
عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :،''حاجی اپنے اہل خا نہ کے چا رسوا فرا د کی شفاعت کر ے گا۔''

     ایک روایت میں ہے کہ'' اپنے اہل خانہ سے چا ر سوا فرا د کی شفا عت کریگا اور اپنے گنا ہو ں سے ایسے نکل جا ئے گا جیسے اس د ن تھا جب اسکی ما ں نے اسے جناتھا۔''
(مسند بزار ،رقم ۳۱۹۶ ،ج ۸ ،ص ۱۶۹)
(۸۰۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' حاجی اور جس کے لئے حا جی دعائے مغفرت کر ے اسکی مغفرت کر دی جاتی ہے۔''
 (التر غیب والترہیب ، کتاب الحج ، باب الترغیب فی الحج والعمرۃ ، رقم ۲۳، ج۲، ص ۱۰۸)
     ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،'' یا اللہ عزوجل! حا جی او رجس کے لئے حا جی استغفار کرے دونو ں کی مغفرت فرمادے ۔''
 (ابن خزیمہ ، کتاب المناسک ،با ب استحبا ب دعا ء الحاج ،رقم ۲۵۱۶ ،ج۴، ص ۱۳۲)
(۸۰۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''حج اور عمر ہ کرنے والے اللہ عزوجل کے مہمان ہیں اگر دعا کریں تو انکی دعا قبول فرمائے اور اگر مغفر ت طلب کریں تو اللہ عزوجل انکی مغفرت فرمائے ۔''
(ابن ماجہ ، کتاب المناسک ،باب فضل دعا ء الحا ج ،رقم ۲۸۹۲، ج ۳، ص ۴۱۰)
(۸۰۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''حجاج اور عمرہ کرنے والے اللہ عزوجل کے مہمان ہیں اگر دعا کریں تو انکی دعا قبو ل فرمائے او راگر اللہ عزوجل سے کچھ ما نگیں تو وہ انہیں عطا فرمائے ۔''
( الترغیب والترہیب ،کتاب الحج ،باب الترغیب فی الحج والعمرۃ،رقم،۲۰، ج۲ ،ص ۱۰۷ )
(۸۰۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ذر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ عزوجل کے نبی حضرت سیدنا دا ؤ د علیہ السلام نے عر ض کیا،''یا الٰہی عزوجل! تیر ے پاس اپنے اُن بندو ں کے لئے کیا ہے جو تیرے گھر کی زیارت کرنے آتے ہیں؟'' فرمایا،''ہر مہمان کا میز با ن پرحق ہوتا ہے اور اے دا ؤ د! میرے مہمان کا مجھ پرحق ہے کہ میں دنیا میں انہیں عافیت عطا فرماؤں او رجب آخرت میں ان سے ملو ں تو اِن کی مغفر ت فرمادوں۔''
(المعجم الاوسط للطبرانی ، من اسمہ محمد ،رقم۶۰۳۷، ج ۴، ص۲۹۷)
(۸۱۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ،
Flag Counter