Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
291 - 736
میرے دل میں اسلا م کے لئے جگہ بنائی تو میں نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگا ہ میں حاضر ہوا اور عر ض کیا،'' یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اپنا دایا ں ہاتھ بڑھایئے تا کہ میں آپ کی بیعت کر لو ں۔'' جب آپ نے اپنا دستِ اقدس بڑھایا تو میں نے اپنا ہاتھ روک لیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ''اے عمر و ''! کیا ہوا ؟، میں نے عر ض کیا ،''حضور !میرا ارا دہ ہے کہ میں ایک شر ط لگالوں ۔''فرمایا، ''کو نسی شر ط لگاناچا ہتے ہو ؟ ''میں نے عر ض کیا،'' میر ی شرط یہ ہے کہ میری مغفر ت ہوجا ئے۔'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،'' اے عمر و کیا تم نہیں جانتے کہ اسلام پچھلے گناہوں کو مٹا دیتا ہے او رہجرت پچھلے گناہو ں کو مٹا دیتی ہے اور حج پچھلے گناہو ں کو مٹا دیتا ہے ۔''
(مسلم ، کتا ب الایمان ،با ب کون الاسلام بھد م ماقبلہ، رقم ۱۲۱، ص ۷۴)
(۷۹۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم! اسلام کیا ہے ؟'' فرمایا،'' (اسلا م یہ ہے کہ )تیرا دل جھک جائے اور مسلمان تیر ی زبا ن اور ہا تھو ں سے محفو ظ رہیں۔'' اس نے عر ض کیا ، ''کونسا اسلام افضل ہے ؟''فرمایا ،''ایمان ۔''، اس نے عرض کیا،''ایمان کیا ہے ؟'' فرمایا،'' تُو اللہ عزوجل اور اس کے ملا ئکہ اور اسکی کتا بو ں اور اس کے رسولو ں اور موت کے بعد اٹھنے پر یقین رکھے ۔'' 

    اس نے عرض کیا ،''کو نسا ایما ن افضل ہے ؟'' فرمایا،'' ہجرت ۔''اس نے عرض کیا،''ہجرت کیا ہے ؟ ''فرمایا،'' یہ کہ تو برائی کوچھوڑدے۔'' اس نے عر ض کیا ، ''کونسی ہجرت افضل ہے ؟''فرمایا ''جہاد'' اس نے عر ض کیا،'' جہاد کیا ہے ؟'' فرمایا، ''جب کفا ر سے جنگ ہو تو ان سے قتال کرو۔'' پھر اس نے عر ض کیا ،''کو ن سا جہاد افضل ہے ؟''ارشاد فرمایا ،''جس میں مجاہد کی ٹا نگ کاٹ دی جائے اور خون بہادیا جائے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،''اور یہاں دو عمل ہیں جو دیگر تما م اعمال سے افضل ہیں سوائے اس کے جو ان کی مثل عمل کر ے۔ (۱)حج مبرور (۲)مبرور عمرہ ۔''
(مسند احمد ، حدیث زیدبن خالد الجھنی ، رقم ۱۷۰۲۴ ،ج ۶، ص ۵۸)
(۷۹۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے افضل عمل وہ ایما ن ہے جس میں شک نہ ہو، اور وہ جنگ ہے جس میں خیانت نہ ہو اورحج مبرور ۔''

     حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں،''ایک مبرو ر حج ایک سال کے گنا ہوں کو مٹا دیتا ہے ۔ ''
(الاحسان بترتیب ِ صحیح ابن حبا ن ،کتا ب السیر،با ب فضل الجہاد، رقم ۴۵۷۸ ،ج۷، ص ۵۹)
(۷۹۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ماعِز رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے سوال کیا گیا کہ'' سب سے افضل عمل کو نسا ہے؟''آپ نے ارشاد فرمایا،'' ایک اللہ عزوجل پرایمان لانا پھر حج مبرور کرنا تمام اعمال پر ایسی فضیلت رکھتے ہیں جیسے سو رج طلو ع ہونے او رغرو ب کے درمیان ہوتا ہے ۔''
(مسند احمد ، حدیث ماعز رضی اللہ عنہ ، رقم ۱۹۰۳۲ ، ج۷ ،ص ۲۳)
Flag Counter