Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
290 - 736
حج کاثواب
اللہ عزوجل فرماتا ہے ـ،
وَلِلہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیۡتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیۡہِ سَبِیۡلًا ؕ
ترجمہ کنزالایمان :اوراللہ کے لیے لوگو ں پر اس گھر کاحج کرناہے جو اس تک چل سکے ۔(پ 4، اٰلِ عمران: 97)

جبکہ ایک مقام پر ارشاد فرمایا ،
وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیۡتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ وَاَمْنًا ؕ وَ اتَّخِذُوۡا مِنۡ مَّقَامِ اِبْرٰہٖمَ مُصَلًّی ؕ
ترجمہ کنزالایمان :اور ( یاد کرو) جب ہم نے اس گھر کو لوگو ں کے لیے مرجع اور امان بنایا اور ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کونَماز کامقام بناؤ۔(پ 1، البقرۃ : 125 )

(۷۹۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا، '' جس نے حج کیا اور کوئی جھگڑ ایاگناہ نہ کیا تووہ اپنے گناہوں سے ایسے نکل جائے گا جیسا اس دن تھا جب اسکی ماں نے اسے جناتھا ۔''
(بخاری ،کتا ب الحج ،با ب فضل حج المبرور،رقم ۱۵۲۱، ج۱، ص ۵۱۲)
(۷۹۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے عرض کیا گیا،'' سب سے افضل عمل کونسا ہے ؟''فرمایا ''اللہ عزوجل اور اس کے رسول پر ایما ن لانا۔'' عر ض کیا گیا،''اس کے بعد؟'' فرمایا،'' اللہ عز وجل کی راہ میں جہا د کرنا۔'' عر ض کیا گیا،'' پھر کونسا ؟'' فرمایا ''حجِ مبرور کرنا۔''
 (بخاری ، کتا ب الحج ،با ب فضل حج المبرور ،رقم ۱۹ ۱۵،ج۱،ص ۵۱۲)
(۷۹۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' ایک عمرہ اگلے عمرہ کے درمیان کے گناہو ں کا کفا رہ ہے او ر حج مبرو ر کی جز اء جنت ہی ہے۔''
    (بخاری ،کتا ب ا لعمرۃ،با ب وجوب العمر ۃ ، رقم ۱۷۷۳، ج ۱، ص ۵۸۶)
(۷۹۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن شِماسہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرتِ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ رضی اللہ تعالی عنہ پرنزع کاعالم طاری تھا ۔آپ رضی اللہ عنہ دیر تک روتے رہے پھر فرمایاکہ'' جب اللہ عزوجل نے
Flag Counter