(۷۹۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، '' اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے پسند ید ہ روزے حضرتِ سیدنا داؤد علیہ السلام کے روزے ہیں اور اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے پسندید ہ نما ز حضرتِ سیدنا داؤ د علیہ السلا م کی نماز ہے، آپ علیہ السلام آدھی رات آرام فرماتے اور تہائی رات نماز پڑھتے اور رات کے چھٹے حصے میں آرام فرماتے اور ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔''