| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۷۸۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' پیراور جمعرات کے دن اعمال پیش کئے جاتے ہیں تو مغفرت چاہنے والے کی مغفرت کردی جاتی ہے او رتوبہ کرنے والے کی توبہ قبول کی جاتی ہے جبکہ آپس میں کینہ رکھنے والوں کوتوبہ کرنے تک مغفرت سے محروم کردیاجاتاہے ''۔
(المعجم الاوسط، من اسمہ محمد ،رقم۷۴۱۹،ج ۵، ص۳۰۵)