Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
284 - 736
''میں نے پھر عرض کیا ،''میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔''ارشاد فرمایا ،''ایک دن چھوڑ کر ایک دن روزہ رکھو ، یہ صیام داؤدی ہیں اور یہ سب سے بہتر روزے ہیں۔ '' میں نے پھر عرض کیا،''میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ۔''آپ نے ارشاد فرمایا،''ان روزوں سے افضل کوئی نہیں ۔'' حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا تین روزوں والافرمان  عالیشان قبول کرلیتا تو یہ مجھے  اپنے اہل اور مال سے زیادہ پسندیدہ ہوتا ۔''

     جبکہ ایک روایت میں ہے کہ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،'' مجھے خبر ملی ہے کہ تم رات کو قیام کرتے ہواور دن میں روزہ رکھتے ہو؟''میں نے عرض کیا ''یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم! میں نیکی ہی کے ارادے سے ایسا کرتاہوں۔'' فرمایا ''جو ہمیشہ روزہ رکھے اس کا کوئی روزہ نہیں مگر میں تمہیں صومِ دہرکے بارے میں بتاتاہوں،(وہ یہ ہے کہ) ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھا کرو ۔''
   ( صحیح مسلم ،کتا ب الصیام ، باب النھی عن صوم الدھر ۔۔۔۔۔۔ الخ ،رقم ۱۱۵۹، ص ۵۸۴)
Flag Counter