Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
281 - 736
وضاحت:
    بنوکلب عر ب کا ایک بہت بڑا قبیلہ تھا اور سب سے زیادہ مویشی پالتا تھا ۔

(۷۶۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا کثیر بن مُرَّہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''نصف شعبان کی رات میں اللہ عزوجل مشرک اوربغض رکھنے والے کے علاوہ تمام اہلِ زمین کی مغفرت فرمادیتاہے''۔
(شعب الایمان ،باب فی الصیام ماجاء فی لیلۃ النصف من شعبان ،رقم۳۸۳۸، ج۳ ،ص۳۸۵)
ایام بیض میں روزہ رکھنے کا ثواب
(۷۷۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد الملک بن قتادہ رضی اللہ تعالی عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ہمیں ایامِ بیض یعنی تیرہ چودہ اور پندرہ تاریخ کے روزے رکھنے کا حکم دیا کرتے تھے اور فرماتے کہ یہ پوری زندگی کے روزوں کی طرح ہیں۔''
   (سنن ابی داؤ د ، کتاب الصوم ، باب فی صوم الثلاث من کل شھر ، رقم ۲۴۴۹، ج ۲ ، ص ۴۸۲)
    ایک اور روایت میں ہے کہ سرورِ کونین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہمیں ایام بیض کے تین روزے رکھنے کا حکم دیا کرتے اور فرمایا کرتے، '' یہ ایک مہینے کے روزوں کے برابر ہے ۔''
(سنن انسائی ،کتاب الصیام ، باب کیف یصوم ثلاثۃ ایام من کل شھر ،ج ۴ ، ص ۲۲۴)
Flag Counter