Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
276 - 736
مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جس نے رمضان میں دس دن اعتکا ف کیاتو یہ اس کے لئے دو حج اور دوعمرے کرنے کی طرح ہے۔''
   ( شعب الایمان ،باب فی الاعتکاف ،رقم ۳۹۶۶ ،ج ۳، ص ۴۲۵)
شوال کے چھ روزے رکھنے کا ثواب
(۷۴۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ اس کے لئے ساری زندگی روزے رکھنے کے برابرہے۔''
(مسلم ،کتا ب الصیام ،باب استحبا ب صوم ستۃ ایام من شوال ،رقم ۱۱۶۴ ، ص ۵۹۲ )
(۷۴۸)۔۔۔۔۔۔حضرتِ سیدنا ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''اللہ عزوجل نے ایک نیکی کو دس گنا کردیالہذا رمضان کا مہینہ دس مہینوں کے برابر ہے اور عید الفطرکے بعدچھ دن پورے سال کے برابر ہيں ''۔

    اور ایک روایت میں ہے کہ ''رمضان کے روزے دس مہینوں کے روزوں کے برابر ہیں اور اس کے بعد چھ دن کے روزے دومہینوں کے برابر ہیں تو یہ پورے سال کے روزے ہوگئے۔''
(الترغیب والترہیب ،کتاب الصوم ،باب التر غیب فی صوم ست من شوال ،رقم۲، ج۲، ص ۶۷)
(۷۴۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عمررضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے رمضا ن کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تووہ گناہوں سے ایسے نکل جائے گا جیسے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔''
 (مجمع الزوائد ،کتاب الصیام ،با ب فی من صا م رمضان وستۃ ایام من شوال ،رقم ۵۱۰۲، ج ۳، ص ۴۲۵)
Flag Counter