Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
274 - 736
صدقہ فطر کا ثواب
(۷۳۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا کثیر بن عبداللہ مزنی رضی اللہ تعالی عنہ اپنے والد اور اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے اس آیت کریمہ کے بارے(۷۳۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا کثیر بن عبداللہ مزنی رضی اللہ تعالی عنہ اپنے والد اور اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے اس آیت کریمہ کے بارے میں سوال کیاگیا،



 میں سوال کیاگیا،
قَدْاَفْلَحَ مَنْ تَزَکّٰی0 وَذَکَرَاسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی0 (پ ۳۰ ، الاعلی : ۱۳،۱۴)
ترجمہ کنزالایمان :بے شک مراد کو پہنچا جوستھرا ہوا اور اپنے رب کا نام لے کرنماز پڑھی۔''

تو رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ،''یہ آیت صدقہ فطر کے بارے میں نازل ہوئی۔''
(ابن خزیمہ ، جماع ابواب قسم الصدقات ،با ب ذکر ثناء اللہ عزوجل علی مودی صدقۃ الفطر ،رقم ۳۹۷ ،ج ۴، ص ۹۰)
(۷۴۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن ثعلبہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' ہرچھوٹے یا بڑے ،آزاد یاغلام ، مرد یا عورت ،غنی یا فقیر میں سے ہر ایک پر نصف صاع گندم یا جَو(صدقہ فطر) ہے ، غنی کو تواللہ عزوجل برکت عطا فرمائے گا جبکہ فقیرکو اللہ عزوجل اس سے زیادہ عطافرمائے گا جوکچھ اس نے راہِ خدا عزوجل میں دیا۔''
( سنن ابی داؤد، کتا ب الزکاۃ ، باب من روی نصف صا ع من قمح ،رقم ۱۶۱۹، ج ۲، ص ۱۶۱)
(۷۴۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے روزہ دار کی لغو اور بدکلامی کے کفارے اور مساکین کو کھلانے کے لئے صدقہ فطر کو فر ض فرمایا ہے ، اس لئے اگر اسے نماز ِعید سے پہلے ادا کیا جائے تو یہ ایک مقبول صدقہ ہے اور نماز عید کے بعد ادا کیا جائے تو یہ عام صدقوں میں سے ایک صدقہ ہے۔''
(ابن ماجہ، کتا ب الزکاۃ، باب صدقۃ الفطر ،رقم ۱۸۲۷،ج۲، ص ۳۹۵)
Flag Counter