| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۷۲۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''تین شخص ایسے ہیں اگر اللہ تعالی نے چاہا توان پرکھانے کا حساب نہیں ہوگا جبکہ کھانا حلال ہو، روزہ دار ،سحر ی کرنے والا اور اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنے والا ۔''
(التر غیب والترہیب، کتاب الصوم، با ب الترغیب فی السحور، رقم ۹، ج۲ ،ص ۹۰ )
(۷۲۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''کھجور بہتر ین سحری ہے۔'' اور فرمایا کہ'' اللہ عزوجل سحری کرنے والوں پر رحم فرماتاہے۔''
(طبرانی کبیر ،رقم ۶۶۸۹، ج۷، ص ۱۵۹)