| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۶۸۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''روزہ ڈھال ہے اور جہنم سے بچاؤ کے لئے مضبوط قلعہ ہے۔''
(مسند احمد، رقم ۹۲۳۶، ج۳، ص ۳۶۷)
(۶۸۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عثمان بن ابو عاص رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا،'' جس طرح تم میں سے کسی کے پاس لڑائی میں بچاؤ کے لئے ڈھا ل ہوتی ہے اسی طرح روزہ جہنم سے تمہاری ڈھال ہے اور ہر ماہ تین دن روزے رکھنا بہترین روزے ہیں۔''
(ابن خزیمہ، کتا ب الصوم ،رقم ۲۱۲۵، ج ۳، ص ۳۰۱)
(۶۸۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''روزہ ایک ایسی ڈھال ہے جو بندے کو جہنم سے بچاتی ہے۔''
( مجمع الزوائد ،کتاب الصیام، باب فی فضل صوم ،رقم ۵۰۷۷ ،ج ۳ ،ص ۴۱۸)
(۶۸۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا کَعْب بن عُجْرَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''اے کَعْب بن عجرہ ! جانے والے دوطرح کے ہوتے ہیں ،ایک وہ جو اپنی جان کو آزاد کرانےکے لئے جاتاہے اور اسے آزاد کرالیتا ہے اور دوسرا وہ ،جو جاتا ہے تو اپنی جان کوہلا کت میں ڈال دیتاہے ۔''پھر فرمایا ،''اے کَعْب بن عجرہ ! نماز قُر ب کا ذریعہ ہے اور رو زہ ڈھال ہے اور صدقہ خطا ؤ ں کو اس طر ح مٹادیتا ہے جیسے چٹان سے بر ف پھسل جاتی ہے۔''
(الاحسان بترتیب ابن حبان ،کتاب السیر، رقم ۴۴۹۷، ج ۷، ص ۲۴)
(۶۸۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''روزے اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لئے شفاعت کریں گے ،روزہ کہے گا،'' اے رب عزوجل! میں نے اسے کھانے اورخواہشات پوری کرنے سے روکے رکھا لہذا میری شفاعت اس کے حق میں قبول فرما،''اور قرآن کہے گا،'' میں نے اسے رات میں سونے سے باز رکھا لہذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما ۔''تو ان دونوں کی شفاعت قبول کرلی جائے گی۔''
(مجمع الزوائد، کتاب الصیام ،باب فی فضل الصوم ،رقم ۵۰۸۱، ج۳ ،ص ۴۱۹)
(۶۹۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''اگر کوئی شخص ایک دن نفلی روزہ رکھے پھر